Advertisement
پاکستان

عمران نے بجلی 5 روپےسستی کی،امپورٹڈ حکومت نے 24 روپے مہنگی کر دی:عثمان بزدار

لاہور:سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عمران خان نےپاکستان کےہر شہری کےلیےبجلی فی یونٹ 5 روپےسستی کی جبکہ امپورٹڈ حکومت نے آ کر وہی بجلی 24 روپے مہنگی کر دی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 4th 2022, 11:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران نے بجلی 5 روپےسستی کی،امپورٹڈ حکومت نے 24 روپے مہنگی کر دی:عثمان بزدار

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی حکومت کی جانب سے 100 یونٹ تک کی بجلی کے مفت پیکج کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ صرف ضمنی الیکشن تک نگرانی کےلیے رکھےگئے جعلی وزیراعلیٰ نے الیکشن سٹنٹ کےطور پر کچھ گھرانوں کو فری بجلی دینےکا جھوٹا وعدہ کیا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 24 روپے کا اضافہ کیوں کیا؟ انہوں نے عوام کو بجلی پر 5 روپے کا دیا گیا ریلیف کیوں واپس لیا گیا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پیسے بچانے کے لیے پاور پلانٹس بند کر کے عوام کو لوڈ شیڈنگ کا عذاب کیوں دیا جارہا؟  پیٹرول اور ڈیزل کی سبسڈی کیوں ختم کی گئی اور نگران جعلی وزیراعلیٰ کس قانون کےتحت پیکج دےسکتا ہے؟۔

قبل ازیں سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بھی حکومت پنجاب کی جانب سے 100 یونٹ بجلی کے مفت پیکج کا اعلان ضمنی انتخابات میں کھلے عام دھاندلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کا 100 یونٹ بجلی مفت دینے کا پیکیج پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات میں کھلے عام دھاندلی ہے، وزیر اعلیٰ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرکے توہین عدالت کر رہے ہے کیونکہ ان 20 حلقوں کے نتائج نے فیصلہ کرنا ہے کہ 22 جولائی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ کون ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ تک 100 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین جو آئندہ بھی 100 یونٹ تک بجلی استعمال کریں گے ان کا بوجھ حکومت اٹھائے گی۔

Advertisement
اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا

  • 11 گھنٹے قبل
کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی

  • 13 گھنٹے قبل
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ

  • 10 گھنٹے قبل
یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ

  • 10 گھنٹے قبل
ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا

  • 13 گھنٹے قبل
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

  • 14 گھنٹے قبل
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

  • 11 گھنٹے قبل
گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل

  • 15 گھنٹے قبل
ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف

  • 11 گھنٹے قبل
پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ

  • 13 گھنٹے قبل
روس میں ایک بار پھر 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

روس میں ایک بار پھر 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

  • ایک منٹ قبل
عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری

  • 12 گھنٹے قبل
Advertisement