جی این این سوشل

پاکستان

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، حمزہ شہباز کو نوٹس جاری

پنجاب میں 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، حمزہ شہباز کو نوٹس جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سے الیکشن کمیشن نے 7 جولائی کو جواب طلب کر لیا۔الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد ان حلقوں میں کسی ترقیاتی سکیم کا اعلان نہیں کرسکتا۔ الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کے " روشن گھرانہ پروگرام " کے تحت بجلی صارفین کے لئے 100 یونٹ سبسڈی ریلیف پیکج کے حوالے سے نوٹس دیا۔ اعلان وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے 4 جولائی کو کیا گیا۔7 جولائی 2022 کو صبح دس بجے ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد طلب کیا گیا ہے۔

پاکستان

محسن نقوی کا ایف سی ہیڈ کوارٹر بلوچستان کا دورہ، یادگار شہداء پر حاضری

فرنٹیئر کور نارتھ کے آئی جی میجر جنرل امیر اجمل چوہدری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محسن نقوی کا ایف سی ہیڈ کوارٹر بلوچستان کا دورہ، یادگار شہداء پر حاضری

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہیڈ کوارٹرز فرنٹیئر کور نارتھ بلوچستان کا دورہ کیا۔فرنٹیئر کور نارتھ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، وفاقی وزیرداخلہ نے یادگار شہداء پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

فرنٹیئر کور نارتھ کے آئی جی میجر جنرل امیر اجمل چوہدری  نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔

محسن نقوی نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی، شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا،اس موقع پر وفاقی وزیر نے میوزیم کا دورہ کیا، تاریخی نوادرات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور فرنٹیئر کور نارتھ کے جدید آلات کا بھی معائنہ کیا۔

بعدازاں وفاقی وزیرداخلہ کی زیر صدارت فرنٹیئر کور نارتھ کے ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں محسن نقوی نے بلوچستان میں قیام امن کیلئے فرنٹیئر کور نارتھ کی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرنٹیئر کور نارتھ نے بلوچستان میں امن کے لئے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، فرنٹیئر کور نارتھ کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری پر ناز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں بسنے والے محب وطن پاکستانی ہیں، بلوچستان کی پائیدار ترقی کا تعلق پائیدار امن سے جڑا ہوا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جسٹس شاہد وحید کا پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں اختلافی نوٹ جاری

پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے مطابق کوئی دوسرا جج کسی کمیٹی ممبر کی جگہ نہیں لے سکتا، اختلافی نوٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جسٹس شاہد وحید کا  پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں اختلافی نوٹ جاری

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں جسٹس شاہد وحید نے اختلافی نوٹ جاری کر دیا۔

جسٹس شاہد وحید نےاختلافی نوٹ میں لکھاکہ آرٹیکل 191 کا سہارا لینے کی اجازت ملی تو عدالتی معاملات میں بذریعہ آرڈیننس بھی مداخلت ہوسکے گی، عدالتی دائرہ اختیار میں اضافہ صرف آئینی ترمیم کے ذریعے ہی ممکن ہے،سادہ قانون سازی سے عدالت کو کوئی نیا دائر اختیار تفویض نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ججز کمیٹی اپنے رولز پریکٹس اینڈ پروسیجر کے مطابق ہی بنا سکے گی، ججز کی تین رکنی کمیٹی پریکٹس اینڈ پروسیجر میں موجود خامیوں کو رولز بنا کر درست نہیں کر سکتی، اگر ججز کمیٹی کا کوئی رکن دستیاب نہ ہو تو اسکی جگہ کون لے گا؟ قانون خاموش ہے۔

اختلافی نوٹ میں لکھا گیا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے مطابق کوئی دوسرا جج کسی کمیٹی ممبر کی جگہ نہیں لے سکتا، اگر کمیٹی کے دو ارکان چیف جسٹس کو صوبائی رجسٹری بھیجنے کا فیصلہ کریں تو کیا ہوگا؟چیف جسٹس سپریم کورٹ کے انتظامی سربراہ ہوتے ہیں انہیں دوسرے صوبے بھیجنے کے نتائج سنگین ہونگے۔

جسٹس شاہد وحید کے مطابق اگر ایک رکن بیمار اور دوسرا ملک سے باہر ہو تو ایمرجنسی حالات میں بنچز کی تشکیل کیسے ہوگی؟ قانون میں ان سوالات کے جواب نہیں، نہ ہی ججز کمیٹی ان کا کوئی حل نکال سکتی ہے، آئین کے مطابق آرٹیکل 184/3 کے درخواستیں قابل سماعت ہونے کا فیصلہ عدالت میں ہی ممکن ہے، ججز کمیٹی انتظامی طور پر کسی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ نہیں کر سکتی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتے، امریکہ

ہم پاکستان یا دنیا میں کہیں بھی ہرقیدی کی حفاظت دیکھناچاہتےہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھو ملر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتا، ترجمان امریکہ محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھو ملر نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتا۔ پاکستانی انتخابات سے متعلق ہمارے موقف میں کوئی  تبدیلی نہیں آئی۔

میتھیوملرنے سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان میں تمام قیدیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان یا دنیا میں کہیں بھی ہرقیدی کی حفاظت دیکھناچاہتےہیں، ہر شخص ہر قیدی قانون کے تحت تحفظ کا حقدار ہے،پاکستان کےمعاملات پرہمارامؤقف وہ ہےجوپہلےبیان کرچکےہیں۔

گزشتہ روز واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران امریکی سفیر کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات سے متعلق سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ ڈونلڈ بلوم کی قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور دیگر سے ملاقات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ بلوم نے اپوزیشن لیڈر اور اپوزیشن کے دیگر سینئر اراکین سے ملاقات کی جس میں معاشی اصلاحات، انسانی حقوق، علاقائی سلامتی و دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ عمران خان کے خلاف بے بنیادالزامات اور انسانی حقوق پر بات چیت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے میتھیو ملر نے سیاسی غیر جانبداری پر امریکی موقف کو دہرایا۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے مزید کہا ہے کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بھی غور ہوا، ہماری کسی ایک سیاسی جماعت کیلئے کوئی پوزیشن نہیں ہے، ایران اور پاکستان کے درمیان محدود تصادم سے بھی آگاہ ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll