جی این این سوشل

جرم

گوادر میں سرچ آپریشن کے دوران بھاری اسلحہ برآمد

خالد حسین مینگل کا کہنا تھا کہ پولیس نے بروقت کاروائی کرکے علاقے کو ایک بڑے تباہی سے بچاکر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گوادر میں سرچ آپریشن کے دوران بھاری اسلحہ برآمد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پہاڑی علاقے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر ڈی آئی جی مکران غلام اظفر میسراور ایس ایس پی گوادر طارق الہی مستوئی کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے گوادر کے پہاڑی علاقہ گروک میں کاروائی کرکے بھاری مقدار میں راکٹ لانچرز، آر پی جی اور دیگر اسحلہ برآمد کرکے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

سی آئی اے پولیس انچارج خالد حسین مینگل کے مطابق نامعلوم دہشت گرد اسلحہ پہاڑی علاقے میں چھپا رکھا تھا جو تخریب کاری کے غرض سے استعمال کرنا چاہتے تھے۔

خالد حسین مینگل کا کہنا تھا کہ پولیس نے بروقت کاروائی کرکے علاقے کو ایک بڑے تباہی سے بچاکر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’’ اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کی منظوری دے دی

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، ماڈل گھروں  کی تعمیر اور ماہانہ قسط بارے بریفنگ دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’’ اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں میں 519کنال اراضی پر ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ’’اپنی چھت، اپنا گھر ‘‘پراجیکٹ کو شہروں کے قریب تر لانچ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کم سے کم لاگت میں بہترین گھرتیار کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ہائوسنگ پراجیکٹ کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ماڈل گھروں کی تعمیر اور ماہانہ قسط کے بارے میں بتایا گیا۔ 
اجلاس کے شرکاء کو مزید بتایا گیا کہ کم آمدن والے بے گھر لوگوں کی ہاؤسنگ سکیم کیلئے پانچ شہروں میں سٹیٹ لینڈ کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔ اجلاس میں گھروں کے نقشوں کیلئے پاکستان کونسل فار آرکیٹیکٹ اینڈ ٹاؤن پلانرزسے مشاورت پر بھی اتفاق ہوا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہاؤسنگ پراجیکٹ کے حوالے سےخصوصی اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید،وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، کمشنر لاہور اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاک،نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز: چیئرمین پی سی بی کی یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت

چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر بچوں کیلئے فرسٹ کلاس انکوژر کی ٹیکٹس فراہم کر دی گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک،نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز: چیئرمین پی سی بی کی یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بے سہارا ور یتیم بچوں کومیچ دیکھنے کی خصوصی دعوت دے دی۔ چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر بچوں کیلئے فرسٹ کلاس انکوژر کی ٹکٹس فراہم کر دی گئیں۔
140  بے سہارا اور یتیم بچے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مہمان ہوں گے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ بے سہارا اور یتیم بچوں کے مسکراہٹ کیلئے یہ حقیر سی کوشش ہے۔ 
یادر رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل سیریز جاری ہے ۔ سیریز کے 3 میچ کھیلے جا چکے ہیں جبکہ چوتھا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کل کھیلا جائے گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لاپتہ افراد کا معاملہ ایک رات میں حل نہیں ہوسکتا، وفاقی وزیر قانون

حکومت کو اپنی ذمہ داریوں کا مکمل احساس ہے، اعظم نذیر تارڑ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاپتہ افراد کا معاملہ ایک رات میں حل نہیں ہوسکتا، وفاقی وزیر قانون

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت کو اپنی ذمہ داریوں کا مکمل احساس ہے، لاپتہ افراد کا معاملہ ایک رات میں حل نہیں ہوسکتا۔

 اسلام آباد میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی جنگ میں ہماری افواج کے جوان شہید ہوئے، کئی بار کہا جاتا ہے حکومتیں سنجیدہ نہیں اس لیے مسنگ پرسن کا مسئلہ حل نہیں ہورہاہے، لاپتہ افراد کیلئے ہماری حکومت نے بہت کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں میں بھی اس مسئلے پر کیا کام کیا گیا ، دوبارہ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے کام کیا جارہا ہے، ہماری حکومت کی اس مسئلے پر سنجیدگی میں کوئی کمی نہیں آئی۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کا پہلی بار معاملہ پیپلزپارٹی کے دور میں اٹھایا گیا، لاپتہ افراد کے دس ہزار دوسو کیسز کمیشن میں گئے ہیں۔ نگران حکومتوں کے اختیارات محدود تھے، ان کے دور میں قانون سازی نہیں ہو سکتی۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ لاپتہ افراد کے متعلق سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جاتا ہے ، لاپتہ افراد کا معاملہ2011 میں اٹھایا گیا پھر اس مسئلہ پر کمیشن بھی بنایا ، کمیشن میں بلوچ رہنماؤں کو بھی شامل کیا گیا ہے، لاپتہ افراد کا مسئلہ انتظامی امور کا ہے،چار دہائیوں نے پاکستان حالت جنگ میں ہے ،دہشت گردی اور اندرونی معاملات سے ملک کے حالات پیچیدہ کردیئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی سے متعلق بہت ڈھنڈورا پیٹا گیا، نفرت،منافقت اورتقسیم کا بیانیہ مسترد ہوچکا ہے، جو ووٹر تحریک انصاف کی طرف تھا وہ جھوٹے بیانیے کی وجہ سے انحراف کرگیا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک ترقی کی طرف جارہا ہے، ہر روز سٹاک مارکیٹ نیا ریکارڈ قائم کررہی ہے، ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے،عالمی ادارے کہہ رہے ہیں کہ پاکستان مہنگائی میں کمی کرے گا، ملک کی ترقی کیلئے حکومت تمام اقدامات اٹھارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی ذات کی خاطر ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، پاکستان سب سے پہلے ہے تمام سیاسی جماعتیں بعد میں ہیں، جیل سے سیاسی بیانیہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، جھوٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرنا اب ماضی کا قصہ بن چکا، بشریٰ بی بی کی صحت پر بات کی جاتی ہے تو شفا سے بہتر ہسپتال کون سا ہے، بشریٰ بی بی کی فلور کلینر والی بات مضحکہ خیز تھی، بشریٰ بی بی کی صحت پر کوئی تحفظات ہیں تو کھل کر بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جھوٹی مہم چلائی جارہی ہے کہ بشریٰ بی بی  کی زندگی کو خطرہ ہے، یہ لوگ کبھی دفاعی اداروں تو کبھی سپہ سالار کے خلاف بات کرتے ہیں۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے میں 800ارب روپے کا خسارہ موجود ہے، حکومت ٹیکس ریفارمز ،ایف بی آر کو ڈیجیٹائز کرنے جارہی ہے، معیشت کو لے کر تمام اعشاریے مثبت ہیں، ہم نے یہ حالات بدلنے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll