اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں پنجاب پولیس کی جانب سےآج شب عمران ریاض خان کی بلاجوازگرفتاری کی شدید مذمت کرتاہوں۔


سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر اعظم نے اینکر پرسن کی گرفتار کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم کو بدمعاشوں پر مشتمل امپورٹڈ حکومت کےسامنے جھکانےکے لیے ملک فسطائیت کے سپرد کیا جا رہا ہے۔
سابق وزیر اعظم نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ یہی وقت ہے کہ ہر شخص خصوصاً اہلِ قلم و صحافت (میڈیا) یکجا ہوکر اس فسطائیت کے خلاف کھڑے ہوں۔
I strongly condemn the arbitrary arrest of @ImranRiazKhan by Punjab police tonight. The country is descending into fascism just to make our nation accept an Imported Govt comprising of mega crooks. It is time for everyone, esp the media, to unite & stand up against this fascism.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 5, 2022
واضح رہے کہ سینئر اینکر پرسن عمران ریاض خان کو پشاور سے اسلام آباد جاتے ہوئے پولیس کی جانب سے اسلام آباد ٹول پلازہ پر گرفتار کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق عمران ریاض کے خلاف پنجاب کی حدود اٹک میں ایف آئی آردرج ہے۔
سوشل میڈیا پر صحافیوں، تحریک انصاف کے رہنماؤں اور دیگر صارفین کی جانب سے عمران ریاض خان کی گرفتاری کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔
رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ عمران ریاض خان کی گرفتاری قابلِ مذمت ہے، رائے کے اظہار کا جواب دلیل سے دیا جاتا ہے گرفتاری سے نہیں۔
پی ٹی آئی فرخ حبیب نے عمران ریاض کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف رائے کو ایسے طاقت کے زور پر دبایا نہیں جاسکتا۔

کوئی بھی حکومت بلدیاتی انتخابات بروقت کرانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی،الیکشن کمیشن
- 15 گھنٹے قبل

ٹرمپ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے،سابق امریکی سفیر کا دعویٰ
- 14 گھنٹے قبل

’مجھے بچالو، میں مرنا نہیں چاہتا‘، گل پلازہ میں پھنسے نوجوان کی بھائی کو آخری کال
- 14 گھنٹے قبل

معروف اداکار رانا آفتاب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
- 9 گھنٹے قبل

اسحا ق ڈار کی مصر ی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
- 10 گھنٹے قبل

ضلع دادو کے علاقے میہڑ میں گلے کی بیماری میں مبتلا 3 بچے انتقال کرگئے
- 8 گھنٹے قبل

آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
- 13 گھنٹے قبل

جدید ٹیکنالوجی ویلیو ایڈیشن اور زرعی برآمدات میں اضافے سےپاکستان تجارتی سرپلس حاصل کر سکتا ہے،وزیر اعظم
- 10 گھنٹے قبل

سی ٹی ڈی کی کوئٹہ میں کامیاب کارروائی، کالعدم بی ایل اے کے 5 دہشتگرد جہنم واصل
- 8 گھنٹے قبل

سانحہ گل پلازہ، لاپتہ افراد کی نئی فہرست جاری،تعداد 73 تک پہنچ گئی
- 15 گھنٹے قبل
کوشش ہے فروری کے آخر تک فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کر دیں،شزا فاطمہ
- 13 گھنٹے قبل

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا، سات افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- 9 گھنٹے قبل













