Advertisement
پاکستان

اپوزیشن  لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا 

لاہور : سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو رات گئے لاہور کے نجی ہوٹل سے حراست میں لے لیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jul 6th 2022, 1:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اپوزیشن  لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا 

تفصیلاات کے مطابق اپوزیشن  لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ  کی گرفتاری کی  سی سی ٹی وی فوٹیج میں ہوٹل کے باہر ڈبل کیبن گاڑی کو آکر رکتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سادہ لباس افراد ہوٹل میں داخل ہوئے اور حلیم شیخ کو اپنے ساتھ لے گئے۔ حلیم عادل شیخ گزشتہ روز لاہور پہنچے تھے۔

ایم پی اے راجہ اظہر نے گرفتاری کی تصدیق کردی ۔ ترجمان عادل ہائوس کے مطابق  گرفتاری گلبرگ لاہور سے عمل میں آئی۔ 

قبل ازیں ترجمان حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ انہیں ان کے ایک عزیز کے گھر سے حراست میں لیا گیا۔ حلیم عادل شیخ کو حراست میں لینے والوں کا تعلق کس ادارے سے تھا وہ نہیں بتایا گیا۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی  مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو لاہور سے نامعلوم افراد ساتھ لیکر گئے ہیں ، حلیم عادل شیخ اپنی جان کو خطرات کے حوالے سے آگاہ کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  حلیم عادل شیخ واضح  کرچکے ہیں انہیں سندھ حکومت سے خطرہ ہے ، حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کہیں ظاہر نہیں کی جارہی ہے، کسی بھی قسم کا نقصان ہوا تو ذمیدار سندھ حکومت ہوگی۔ 

Advertisement
Advertisement