جی این این سوشل

پاکستان

عالمی وبا : پاکستان میں مزید 805 کیسز رپورٹ 

اسلام آباد: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ایک  مریض کا انتقال  ہوا  جبکہ  805کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عالمی وبا : پاکستان میں مزید 805 کیسز رپورٹ 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک میں ایک  بار پھر کورونا سے اموات اور کیسز میں اضافہ ہوا ہے ، گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے17 ہزار150 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ 

قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک میں کورونا کےمثبت کیسزکی شرح 4.69 فیصدرہی جبکہ کورونا کے168مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ 

 

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وبا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے سبب ہوائی سفر، پبلک ٹرانسپورٹ میں  ماسک لگانے کی پابندی دوبارہ عائد کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں کووڈ کیسز کی شرح انتہائی کم رہی، جس کی وجہ سے کورونا وبا کے دوران لگائی گئی تمام پابندیاں بھی ہٹا دی گئی تھیں۔

ملک  میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) نے شہریوں کو ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

پاکستان میں ایک ماہ پہلے کورونا   سے متاثرہ افراد کی تعداد 79 تھی اور اس دوران کوئی اموات بھی رپورٹ نہیں ہوئی تھیں۔

 این آئی ایچ کے مطابق ملک میں ویکسینیشن کے اہل عوام  کو کووڈ 19 کے خلاف مکمل ویکسین بھی لگا دی گئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز کے مطابق 2020ء میں اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بعد سے رواں سال مارچ میں کیسز کی تعداد کم  ترین سطح پر تھی لیکن اب ان کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

 واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

 

 

پاکستان

9مئی کیسز، عدالتوں میں پیش نہ ہونے پر 14ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کے معاملے میں ملزمان کو 15 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے، عدالت کا حکم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9مئی کیسز، عدالتوں میں پیش نہ ہونے پر 14ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

9 مئی کے پرتشدد مظاہروں سے متعلق کیسز میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پیش نہ ہونے پر 14 ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ان ملزمان کو گزشتہ روز ہونے والی مقدمے کی کارروائی کیلئے حاضر ہونا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق جج ارشد جاوید نے پولیس کو ہدایت دی کہ جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کے معاملے میں ملزمان کو 15 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ ان کے بعد جج نے ملزمان کو نئے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔

ملزمان میں عطا الرحمٰن، عبدالرحمٰن، اکرام اللہ، عبدالہادی، امان اللہ، علی حسن، شہباز صدیق، روبینہ رضوان، عرفان جمیل، سعید شاہ، محسن گل آغا اور محمد پرویز شامل ہیں۔

ان کے علاوہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جمشید اقبال چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت اقبال چیمہ کو بھی 9 مئی کے فسادات سے متعلق مزید 7 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کی ہے۔

جج ارشد جاوید نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں 21 مئی تک منظور کرنے کی اجازت دی ہے اور دونوں کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔

ملزمان نے عسکری ٹاور، شادمان تھانے، (ن) لیگ کے پارٹی دفاتر اور دیگر پر حملوں کے مقدمات میں ضمانت کی درخواست کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پُرتشدد فسادات کے نتیجے میں نمایاں بے امنی دیکھی گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

نامزد گورنر خیبر پختونخوا آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں 4 بجے شام کو منعقد ہو گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نامزد گورنر خیبر پختونخوا آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

پیپلز پارٹی کے نامزد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ اس مناسبت پر حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں 4 بجے شام کو منعقد ہو گی۔

ذرائع کے مطابق تقریب میں شرکت کے لئے مہمانوں کو دعوت نامے بھیج دیا گیا ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا کی حلف برداری کیلئے خصوصی تقریب اور پروٹوکول کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی تھی۔ اس میں بلاول بھٹو کی جانب سے سردار سلیم کو گورنر پنجاب، فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبرپختونخوا تعینات کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ اس تجویز پر وزیر اعظم نے اتفاق کر لیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدرمملکت آصف علی  زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی

سیلزٹیکس ایکٹ1990کےسیکشن30ڈی ڈی ڈی،43،45 بی،46اور 47میں ترامیم کی گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدرمملکت آصف علی  زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی

اسلام آباد : صدرمملکت آصف علی  زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی۔ 

صدرمملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔ ترمیمی بل کا مقصد ٹیکسوں اور ڈیوٹیز سے متعلق قوانین میں ترامیم لانا ہے۔

سیلزٹیکس ایکٹ1990کےسیکشن30ڈی ڈی ڈی،43،45 بی،46اور 47میں ترامیم کی گئیں۔ وفاقی ایکسائزایکٹ 2005 کے سیکشن 29، 33، 34 اور38 میں ترامیم کی گئی ہیں۔

ٹیکس قوانین ترمیمی بل2024 قومی اسمبلی سے29 اپریل کو منظورہوا تھا۔ صدرمملکت نے ترمیمی بل کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔

واضح رہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 122 اے میں ترامیم کی گئی ہیں۔ سیکشن124،126اے،130،131،132،133اور134 اے میں بھی ترامیم کی گئیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll