Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھرسے کل 10 لاکھ کلمہ گوحج اکبر کی سعادت حاصل کرینگے 

پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے 10 لاکھ سے زائد کلمہ گو کل  جمعہ کو  حج اکبر کی سعادت حاصل کریں گے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جولائی 7 2022، 9:10 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان سمیت دنیا بھرسے کل 10 لاکھ کلمہ گوحج اکبر کی سعادت حاصل کرینگے 

 تفصیلات کے مطابق مناسک حج کا آغاز آج جمعرات سے ہو گیا ہے جس میں رواں برس سعودی عرب نے10 لاکھ مقامی اورغیرملکی عازمین کو حج کی اجازت دی ہے۔

 عازمین حج بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب منٰی پہنچے جہاں سے کل  جمعہ کو  حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے لئے میدان عرفات روانہ ہوں گے جہاں وہ ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔

وقوف عرفات کے بعد نماز مغرب پڑھے بغیر حجاج کرام میدان عرفات سے مزدلفہ پہنچیں گے جہاں وہ ایک ساتھ مغرب اور عشا کی نمازیں ادا کریں گے ۔

مزدلفہ سے شیطان کو مارنے کیلئے کنکریاں چنیں گے۔ رات کھلے آسمان تلے گزارنے کے بعد دسویں ذی الحج کو نماز فجر کی ادائیگی اور طلوع آفتاب کے فورا بعد منی روانہ ہوں گے۔

جہاں کچھ دیر آرام کرنے کے بعد جمرات جائیں گے اور بڑے شیطان کو کنکر ماریں گے۔ کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کرکے بال منڈوا کر احرام کھول دیں گے ۔ اسی طرح11اور 12 ذوالحج کو بڑے، درمیانے اور چھوٹے شیطان کو کنکریاں مارنا بھی مناسک کا حصہ ہے۔

سعودی عرب کی حکومت نے زائرین حج کی صحت اور سکیورٹی کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کر رہی ہے ۔ زائرین کی سہولت کے لیے میں سعودی عرب کی وزارت صحت نے مکہ اور مدینہ میں 23 ہسپتال اور 147 طبی مراکز قائم کیے ہیں۔

سعودی سکاوٹس نے حجاج کی خدمت ، مدد ، نظم اور تحفظ کے لیے 2200 سکاوٹس کی نفری پیش کی ہے۔ یہ سکاوٹس منیٰ میں حجاج کی خدمت کے لیے تعینات ہیں۔ سکاوٹس حکومت کے متعلقہ اداروں اور شعبوں کوبھی بوقت ضرورت مدد دیں گے۔

Advertisement
شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

  • 4 days ago
ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

  • 4 days ago
نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

  • 3 days ago
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

  • 4 days ago
بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

  • 4 days ago
پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

  • 15 hours ago
قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

  • a day ago
گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

  • 4 days ago
لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

  • 3 days ago
گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

  • 3 days ago
Advertisement