لاہور: پنجاب کے ضمنی انتخابات میں سنی اتحاد کونسل نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت ا کا اعلان کر دیا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین سید حامد رضا کی قیادت میں سنی اتحاد کونسل کے وفد نے پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد سے پارٹی آفس میں ملاقات کی، ملاقات میں سنی اتحاد کونسل نے پنجاب میں ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
ملاقات میں سید حامد رضا کے علاوہ پیر طارق ولی، نعیم علوی، میاں اکرم، معین الحق، مفتی ڈاکٹر محمد مقیم خان، نذر محمد گوندل سمیت دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے تحریک انصاف کی حمایت کے اعلان پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا 17جولائی کو فتح تحریک انصاف کی ہو گی۔
اس حوالے سے تحریک انصاف لاہور کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے ایک پیغام بھی جاری کیا گیا جس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی سنی اتحاد کونسل کے وفد سے ملاقات کی تصدیق کی گئی ہے۔

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور
- 3 دن قبل

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- ایک دن قبل

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر
- 3 دن قبل

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم
- ایک گھنٹہ قبل

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے
- 3 دن قبل

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک
- ایک دن قبل

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار
- 3 گھنٹے قبل

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی
- 4 دن قبل

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- ایک دن قبل

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی
- 3 دن قبل

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
- 7 گھنٹے قبل






