جی این این سوشل

پاکستان

گراؤنڈ میں پوری کوشش کرنی ہے،ہار نہیں ماننی، آخر میں کامیابی اللہ دیتا ہے:عمران خان

لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب ضمنی انتخابات کے حوالے سے کارکنان کو کہا ہے کہ گراؤنڈ میں اپنی پوری کوشش کرنی ہے اور ہار نہیں ماننی، آخر میں کامیابی اللہ دیتا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گراؤنڈ میں پوری کوشش کرنی ہے،ہار نہیں ماننی، آخر میں کامیابی اللہ دیتا ہے:عمران خان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور میں حلقہ پی پی 158 کے علاقے دھرمپورہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ دھرم پورہ میں پہلی بار آیا ہوں، میں نے26 سال چند لوگوں کے ساتھ سیاست شروع کی،آج میں اپنے دوست عبد القادر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وہ آج ہم میں نہیں ہے، دھرم پورہ سے تعلق رکھنے والا عبدالقادر میرے کھلاڑی دوستوں میں پہلا شخص تھا، 26 سال پہلے جب میں نے سیاسی جدوجہد شروع کی تو عبدالقادر میرے ساتھ کھڑا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا، ہم نے اللہ سے کامیابی کی دعا کرنی ہے، آپ لوگوں نے ایک ایک گھر جانا ہے اور بتانا ہے کہ یہ سیاست نہیں جہاد ہے، گراؤنڈ میں پوری کوشش کرنی ہے،ہار نہیں ماننی، آخر میں کامیابی اللہ دیتا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ان لوٹوں کو ہم نے شکست دینی ہے، نوجوانوں یہ الیکشن ہم نے جیتنا ہے،یہ کوئی اقتدار کی نہیں بلکہ ہم سب کی جنگ ہے، یہ لوگ ہمیں نیوٹرل امپائر سے نہیں ہرا سکتے، یہ امپائر کو ساتھ ملا کر ہمیں شکست دینے کی کوشش کریں گے، یہ لوگ30سال سے ملک پر ڈاکے مار رہے ہیں، ہم نے ان غداروں کا مقابلہ کرنا ہے۔

ای وی ایم پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اڑھائی سال سے کوشش کرتا رہا کہ آئندہ انتخابات شفاف ہوں، ہم نے الیکشن میں شفافیت کے لیے اقدامات اٹھائے، ای وی ایم بنائی اور انہوں نے آتے ہی ای وی ایم کا خاتمہ کیا، الیکشن کی شفافیت کے راستے بند کر دیے، انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ای وی ایم مشین استعمال سے دھاندلی ختم ہو سکتی ہے، بھارت اور ایران میں ای وی ایم مشین استعمال ہو رہی ہے۔

دنیا

کینیڈا: سکھ رہنما کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی ملزمان گرفتار

ملزمان کے بھارت سے تعلق سمیت مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں، کینیڈین پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کینیڈا: سکھ رہنما کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی ملزمان گرفتار

کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 3گرفتار بھارتی شہریوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ کینیڈین پولیس کے مطابق گرفتار بھارتی شہریوں کے بھارتی حکومت کے ساتھ تعلقات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

گرفتار ہونے والے کمل پریت سنگھ، کرن پریت سنگھ اور کرن برار پر فرسٹ ڈگری قتل اور سازش کے الزامات عائد ہیں۔

کینیڈین پولیس کے مطابق 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں 22سالہ کرن برار، 22 سالہ کمل پریت سنگھ اور 28 سالہ کرن پریت سنگھ شامل ہیں۔ تینوں کینڈین صوبے البرٹا کے شہر ایڈمنٹن میں رہتے ہیں جہاں سے انہیں گرفتار کیا گیا، ان کے خلاف مقدمے میں قتل کی متعدد دفعات شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ تینوں ملزمان تین سے پانچ سال سے کینیڈا میں تھے۔ان ملزمان کے بھارت سے تعلق سمیت مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ 45 سالہ ہردیپ سنگھ نجر کو گزشتہ سال جون میں سکھوں کی سب سے بڑی آبادی والے شہر وینکوور کے مضافاتی علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ کا گوادر کا دورہ

آمد پر چیئرمین گوادر پورٹ پسند خان بلدی، چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او یو بو اور جی پی اے اور چین کے دیگر معزز حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ کا  گوادر کا دورہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ نے ایڈیشنل سیکرٹری میری ٹائم افیئرز کے ہمراہ جمعہ کو گوادر کا تین روزہ اہم دورہ کیا۔

آمد پر چیئرمین گوادر پورٹ پسند خان بلدی، چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او یو بو اور جی پی اے اور چین کے دیگر معزز حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔


گوادر میں وزیر سمندری امورکا پہلا دن مصروفیات سے میں گزرا ،  جس کا آغاز GPA ہیڈ آفس میں ایک اجلاس کی صدارت سے ہوا، جہاں چینی اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے سینئر حکام نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔


چیئرمین گوادر پورٹ پاسند خان بلیدی نے گوادر پورٹ پر جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بصیرت فراہم کی، جس کے بعد چیئرمین سی او پی ایچ سی کی جانب سے پورٹ کے آپریشنز اور حالیہ پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیر نے فری زون کا دورہ بھی کیا، جس میں نو تعمیر شدہ 1.2 ایم جی ڈی ڈی سیلینیشن کا دورہ بھی شامل تھا۔

 وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے گوادر میں جاری کاموں کی پیش رفت کو سراہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گندم خریداری معاملہ، مسلم لیگ ن کے قائدین کی بیٹھک آج ہو گی

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف بھی شریک ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم خریداری معاملہ، مسلم لیگ ن کے قائدین کی بیٹھک آج ہو گی

پنجاب میں گندم کی خریداری کے حوالے سے بحرانی کیفیت کے معاملے کے حل کے لیے مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین کا آج ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس ہو گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور صدر و وزیر اعظم شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شرکت بھی متوقع ہے، جبکہ اہم بیٹھک میں سینئر رہنما رانا ثناء اللہ، خواجہ آصف اور دیگر سینئر رہنما بھی شریک ہوں گے۔ صوبائی وزراء اور متعلقہ حکام بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں گندم کی خریداری کے معاملے پر پارٹی قائدین کو بریفنگ دی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کی خریداری کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll