سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے جال میں پھنس چکی ہے، 400 ٹیکسٹائل ملز بند ہوگئیں ہیں، ملک دیوالیہ ہونے جارہا ہے۔


شیخ رشید نے کہا کہ 9 روپے یونٹ مزید بجلی مہنگی ہوگئی، سولر ایجنسی کمیشن کے پیچھے شہباز شریف خاندان ہے، پاکستان دنیا کا مہنگا ترین ملک بن گیا ہے، بھارت سے تجارت، اسرائیل کی دوستی، ڈرون بیسز کی اجازت ان کا ایجنڈا ہے، 31 فیصد مہنگائی، 15فیصد شرح سود بڑھ گئی سے سرمایہ کاری کون کرے گا؟
وزارتوں اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے، منی لانڈرزحکمران بن گئے ہیں، لوگ بھوک سے مررہے ہیں اور گورکن تماشا دیکھ رہےہیں، انہوں نے مزید کہا کہ 20 نشستوں پرضمنی انتخاب فیصلہ کن ہوگا، آئندہ 45 دن جمہوریت اورحکومت کا فیصلہ کردیں گے۔
حکومتIMFکے جال میں پھنس چکی ہے۔400ٹیکسٹائل ملیں بند ہوگئی ہیں۔ملک ڈیفالٹ ہونے جارہاہے۔9روپے یونٹ مزید بجلی مہنگی ہوگی۔سولر ایجنسی کی کمیشن کے پیچھے اصل چہرہ شھباز شریف خاندان کا ہے۔دنیا کا مہنگا ترین ملک پاکستان ہے۔انڈیا سے تجارت،اسرائیل سے دوستی،ڈرون بیسس کی اجازت ان کا ایجنڈاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 8, 2022

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک گھنٹہ قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 7 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 7 گھنٹے قبل







