وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ فتنہ خان آئین کو مانتا ہے نہ قانون کو اور اس نے اپنے دور میں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کیے رکھا۔ فتنہ خان اور اس کے حواریوں نے پنجاب میں تماشہ لگائے رکھا۔


لاہور: حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جلد پٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری دیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے 2018 میں ملک کو درست سمت میں ڈال دیا تھا لیکن سابق حکومت کے 4 برس کے دوران جو تباہی ہوئی وہ ناقابل بیان ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے معیشت کو برباد کر کے رکھ دیا۔ ہم نے پنجاب میں آئینی بحرانوں کے باوجود سستے آٹے کی فراہمی پر200 ارب روپے کی سبسڈی دی۔ مجھے کہا گیا کہ کابینہ نہیں ہے اور آپ غریب آدمی کو یہ سبسڈی نہ دیں کل مقدمہ بن جائے گا لیکن میں نے کہا کہ مقدمہ تو کسی عدالت میں بنے گا مگر غریب آدمی کو 10 کلو آٹے کا تھیلہ 160 روپے سستا ملنے سے میں اللہ کی عدالت میں جیت جاؤں گا۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ 100 یونٹ تک مفت بجلی کرنے کی توفیق اللہ تعالیٰ نے مجھے دی اور اس پروگرام سے پنجاب کے ساڑھے 5 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرول سستا ہواہے اور وزیر اعظم شہبازشریف آنے والے دنوں میں پٹرول کی قیمت کے حوالے سے عوام کو بڑی خوشخبری دیں گے۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ فتنہ خان آئین کو مانتا ہے نہ قانون کو اور اس نے اپنے دور میں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کیے رکھا۔ فتنہ خان اور اس کے حواریوں نے پنجاب میں تماشہ لگائے رکھا۔

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago




