اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان گفتگو میں دونوں رہنماوں نے عید کی مبارکباد اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔


میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نے پاکستان اور ایران کے درمیان جغرافیائی قربت، مشترکہ تاریخ اور باہمی افہام و تفہیم پر مبنی تاریخی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے تجارت، توانائی، بجلی اور عوامی روابط سمیت باہمی تعاون کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اپنی حکومت کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس جلد بلانے سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط مزید مضبوط ہوں گے، انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ روزگار کو آسان بنانے کے لیے سرحدی علاقے میں بارڈر اسٹیننس مارکیٹس جلد فعال ہوجائیں گی۔
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے عید کی مبارک باد پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ تجارت کو مزید وسعت دینے خاص طور پر مکران ڈویژن کو بجلی کی فراہمی میں ایرانی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کو پاکستان کے دورہ کی دعوت دی ہے جبکہ ایرانی صدر کی جانب سے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو جلد دورہ ایران کی دعوت دی گئی ہے۔

صدر مملکت نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی
- 2 گھنٹے قبل

پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
- 5 گھنٹے قبل

پاک چین دوستی باہمی اعتماد، احترام اور پرخلوص محبت کی بنیاد پر قائم ہے،وزیر اعظم
- 37 منٹ قبل

سندھ میں سیلاب کی پیشگوئی کے پیشِ نظر کچے کے علاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی شروع
- 33 منٹ قبل

پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ گئی، ڈی جی پی ڈی ایم اے
- 5 گھنٹے قبل

دریائے ستلج میں وہاڑی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں جاری موسلا دھا ر بارش سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ
- 6 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کا حماس ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، حملے میں مزید 77 فلسطینی شہید
- 6 گھنٹے قبل

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں یکم ستمبر سے بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
- 3 گھنٹے قبل

مودی سرکار کی ناقص سفارتی پالیسیوں سے بھارت عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار
- 4 گھنٹے قبل

مغربی افریقہ کے ساحل پر تارکینِ وطن کی کشتی الٹنےسے 70 کے قریب افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل