رواں برس عید قرباں پر جانوروں کی کھالوں کی قیمت میں اضافے سے فلاحی ادارے اور مدارس انتظامیہ کافی خوش نظر آرہی ہے۔


گزشتہ سال گائے اور بیل کی کھال 550روپے تک آگئی تھی جب کہ بکروں اور دنبوں کی کھال 50اور 100روپے میں بک رہی تھی یہ قیمت اتنی کم تھی کہ کھالیں اکھٹی کرنے اور فروخت کے لئے لے جانے کے اخراجات بھی بمشکل سے پورے ہورہے تھے جس کی وجہ سے دینی مدارس اور فلاحی اداروں کی جانب سے کھالیں اکھٹی نہیں کی جارہی تھی اکثر لوگ خود ہی مساجد،مدارس اور فلاحی اداروں میں خود ہی جمع کروارہے تھے لیکن اس سال صورتحال یہ نہیں ہے۔
ایک بڑے دینی مدرسے کی انتظامیہ کے مطابق انہیں 2500روپے کے نرخ ملے ہیں، ایک او ر بڑے دینی مدرسے کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انہیں 3ہزار روپے کے بھی آفر ملے ہیں جب کہ ایک بڑے فلاحی ادارے کے زمہ دار کے مطابق انہیں گائے اور بیل کی کھال کی قیمت2ہزار روپے بتائی گئی ہے۔
سابق چیئرمین پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن ساوتھ عبدالسلام نے بھی رواں سال کھالوں کی قیمتیں زیادہ ہونے کی تصدیق کی ہے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گائے اور بیل کی کھال 1500روپے کے لگ بھگ ہونے اور بکرے کی ساڑھے تین سو روپے ہونے کی توقع ہے۔کھالوں کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ عالمی مارکیٹ میں لیدر مصنوعات کی ڈیمانڈ میں اضافہ بتایا جارہا ہے عبدالسلام کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے چین سے لیدر مصنوعات کی سپلائی میں کمی آئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان آرڈر منتقل ہورہے ہیں جس کی وجہ سے توقع ہے کہ رواں سال لیدر مصنوعات میں بھی20فیصد تک اضافہ ہوجائے گا۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے11ماہ یعنی جولائی 2021تامئی2022لیدر مصنوعات کی برآمدات میں اس سے پچھلے مالی سال کے مقابلے میں ڈالر کے حساب سے12.64فیصد اور پاکستانی روپے میں 22.51فیصد اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ 2012میں بڑے جانور کی کھال 5ہزار روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی تھی جس کے بعد قیمت میں کمی آنی شروع ہوئی اور گزشتہ سال یہ قیمت550روپے تک آگئی تھی بعض زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ لمپی اسکن سے جانور متاثر ہونے کی وجہ سے کم کھالیں ملنے کے پیش نظر بھی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
دینی مدارس اور فلاحی اداروں کے زرائع کے مطابق کھالوں کے نرخ بڑھنے پر منتظمین میں اطمینان پایا جارہا ہے اور امید ہے کہ رواں سال کھالیں جمع کرنے میں گرمجوشی نظر آئے گی۔
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 21 minutes ago

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 days ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 days ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 10 hours ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 days ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 days ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 hours ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 days ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 19 minutes ago




