واسا حکام کے مطابق نالہ لئی میں کٹاریاں اور گوالمنڈی پل کے مقام پر پانی کا بہاؤ 9 فٹ ہے اور پانی کے بہاؤ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی علاقوں میں موسلام دھار بارش کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔
راولپنڈی اسلام آباد میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے اور ایم ڈی واسا کے مطابق اب تک 70 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے اور واسا کا عملہ و مشینری نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔
واسا حکام کے مطابق نالہ لئی میں کٹاریاں اور گوالمنڈی پل کے مقام پر پانی کا بہاؤ 9 فٹ ہے اور پانی کے بہاؤ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
اسلام آباد کے علاقے پاکستان ٹاؤن کی کئی گلیاں ڈوب گئیں اور پاکستان ٹاؤن زون فائیو کی سوسائٹی میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ جس کے باعث املاک کو نقصان پہنچا۔
میانوالی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش جاری ہے اور بارش سے نشیبی علاقے زیرآب اور گلیاں پانی سے بھر گئی ہیں۔ عیسیٰ خیل کے کئی علاقوں کے پہاڑی نالوں میں طغیانی آ گئی جبکہ چاپڑی محفوظ بند بھی ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔
کھاریاں اور پنڈادنخان میں بھی موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
خیبر پختونخوا کے بھی مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز اور آہستہ بارش کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ کرک کے علاقے تخت نصرتی میں بارشوں نے تباہی مچا دی۔ موسلادھار بارش کے باعث درجنوں دکانیں اور مکانات منہدم ہو گئے جبکہ متعدد گھروں کی چار دیواریاں گر گئیں۔
بارش کا پانی گھروں اور دکانوں کا سامان اپنے ساتھ بہا کر لے گیا اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بحالی کے کام میں مصروف ہیں۔
کراچی میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور مون سون کے پہلے اسپیل میں بارشوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو گئی۔ حب ڈیم میں پانی کی سطح میں 15.5 پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔
حکام کے مطابق بارشوں سے قبل حب ڈیم میں پانی 322 پوائنٹ پر موجود تھا اور اضافے کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح 337.5 تک پہنچ گئی جبکہ مزید بارش ہوئی تو حب ڈیم کا پانی اوور فلو ہوجائے گا۔
کراچی میں برساتی پانی کورنگی ندی کا پل اپنے ساتھ بہا کر لے گیا جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہو گیا۔ اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا۔

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار
- 17 گھنٹے قبل

وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 16 گھنٹے قبل
دوسرا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف
- 10 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی
- 15 گھنٹے قبل

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 17 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت
- 18 گھنٹے قبل

مسٹر بیسٹ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح
- 18 گھنٹے قبل

اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا
- 14 گھنٹے قبل

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 15 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 19 گھنٹے قبل

متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر دو دن کی تعطیل کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 19 گھنٹے قبل








