اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کل پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی نگرانی کے لیے مرکزی اور صوبائی سطح پر خصوصی کنٹرول رومز قائم کر دیے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کے نتائج مرتب ہونے تک کنٹرول رومز کام کرتے رہیں گے ۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریٹرننگ افسران، متعلقہ ڈپٹی کمشنرز، پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے نمائندے کنٹرول رومز میں موجود ہوں گے، کنٹرول رومز الیکشن سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ کریں گے۔
الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ آج 20 صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں پولنگ کے سامانِ کی ترسیل کی جائے گی۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ ایجنٹس کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا کہ پولنگ ایجنٹ کے پاس اختیار نامہ اور اصلی قومی شناختی کارڈ موجود ہونا لازمی ہے۔ کسی دوسرے پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالنے والے ووٹر پر پولنگ ایجنٹ اعتراض کر سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے 20 حلقوں میں 676 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قراردے دیا ہے۔
1194 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار، 1271 پولنگ اسٹیشنز کو حساسیت کے اعتبار سے نارمل قرار دیا گیا ہے۔
اسکے علاوہ لاہورکے 4 صوبائی حلقوں میں 122 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قراردئیے گئے ہیں جبکہ 343 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قراردیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل




