عوام ووٹ کی طاقت سے انتشار، نفرت اور تقسیم کی سیاست مسترد کریں : وزیر اعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ پنجاب کو پونے 4 سال بدترین گورننس کا نشانہ بنایا گیا،عوام کا ووٹ ہی ان کی طاقت ہے، وہ اس طاقت سے انتشار، نفرت اور تقسیم کی سیاست کومسترد کریں۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ ایک شخص کی انا،اندازِ سیاست اور نااہلی نےہمارے معاشرےکے حسن کو تہ و بالا کرکے رکھ دیا ہے ، عوام اپنا ووٹ قومی ترقی اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئےڈالیں،مجھے آپ کی قوتِ انتخاب پر پورا بھروسہ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب کو پونے4 سال بدترین گورننس کا نشانہ بنایا گیا، شہریوں کو مفت ادویات اور طلبہ کو وظائف سےمحروم کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری آسامیوں اورتبادلوں کی کھلےعام خرید و فروخت کی گئی، شہری سہولیات کی حالت ابتر اور لاقانونیت عروج پررہی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور میں پنجاب کی جو حالت کی گئی وہ لوگوں کی توہین سےکم نہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب کے 14اضلاع کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے ۔

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 4 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 19 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 19 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 14 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 13 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago



