پنجاب : ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کاعمل جاری، تصادم کے واقعات پرالیکشن کمیشن کا نوٹس
لاہور : پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے تاہم بعض مقامات پر تصادم کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی ، 20 حلقوں میں 45 لاکھ سے زائد ووٹرز کے لیے 3131 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جس میں سے 676 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 1194 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔
صوبائی اسمبلی کے 20 حلقوں میں 175 امیدوار میدان میں ہیں لیکن اصل مقابلہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان ہے۔
الیکشن کے دوران امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کے ساتھ رینجرز اور ایف سی کو بھی تعینات کیا گیا ہے جبکہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے دستے کوئیک ری ایکشن فورس کی حیثیت سے ڈیوٹی دیں گے۔
وزارت داخلہ میں بھی ضمنی الیکشن کے لیے امن و امان مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ہے، مانیٹرنگ سیل ناخوشگوار واقعے پر فوری رسپانس کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
لاہور اور فیصل آباد کے پولنگ اسٹیشنز پر مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی اور جھگڑے کے واقعات بھی پیش آئے۔
پی پی 97 فیصل آباد میں پولنگ اسٹیشن نمبر 72 پر سیاسی مخالفین کے درمیان بزرگ شہری کے ساتھ ایک اور شخص کو پولنگ بوتھ میں جانے دینے سے روکنے پر جھگڑا ہوا۔ پولنگ ایجنٹ اور ووٹر کے ساتھ آئے شخص کے جھگڑے میں بیلٹ پیپر پھٹ گیا اور اس دوران پولیس کی بھاری بھی پولنگ اسٹیشن پہنچ گئی۔
دوسری جانب پی پی 158 لاہور میں بھی مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے پر جھگڑا ہوا، اس دوران تحریک انصاف کے کارکنوں نے ن لیگ کے کارکن کا سر پھاڑ دیا ۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے الزام عائد کیا کہ ہمیں اندر جانے سے روکا جا رہا ہے۔ن لیگی امیدوار رانا احسن شرافت اور ایم پی اے بلال اکبر کی پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔
رانا احسن شرافت نے کہا کہ تحریک انصاف اپنی شکست دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے پی پی 158 لاہور کے پولنگ اسٹیشن میں ہونے والے جھگڑے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو واقعے کا جائزہ لینے اور سکیورٹی حکام سے رابطہ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جمشید اقبال چیمہ کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق پی پی 158 میں ن لیگ کے زخمی کارکن نے جمشید اقبال چیمہ پر تشدد کروانے کا الزام لگایا ہے۔
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نا خوشگوار صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے، پولیس کی خاطر خواہ نفری نے پہنچ کر صورتحال پر قابو پا لیا ہے۔ ریٹرننگ افسران کی طرف سے دوبارہ پولنگ کا عمل شروع ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

ریاست سے بڑھ کرکچھ نہیں، ایک شخص کی خواہشات اس حد تک بڑھ چکی ہیں وہ کہتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں،آئی ایس پی آر
- 14 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
دو دن کی کمی کے بعد سونا آج پھر ہزاروں روپےمہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 14 hours ago

فخر زمان آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سزا یافتہ قرار
- 12 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملائشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، امدادی کارروائیوں میں ہر ممکن مدد کی پیشکش
- 14 hours ago

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بانی پی ٹی آئی کو ذہنی مریض قرار دے دیا
- 12 hours ago

پی ٹی آئی کے خلاف نگران دور میں درج 9مئی کے مقدمات واپس لینے کا فیصلہ
- 8 hours ago

محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی
- 9 hours ago

دی وژن کالج آف لیڈرشپ لاہور میں کانووکیشن پروقار تقریب،فیکلٹی ممبران، گریجویٹس کی بھرپور شرکت
- 14 hours ago

آئی ایس پی آر کی بانی پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، بیٹوں کو فوج میں بھیج کر خوارج کے خلاف لڑنے کی دعوت
- 9 hours ago

حکومت کا غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اے آئی بیسڈ ایپ لانے کا فیصلہ
- 15 hours ago

لیاری گینگ وار پر بنائی گئی بولی وڈ فلم ’دُھرندھر‘ بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز
- 11 hours ago

الیکشن کمیشن نے پی پی 289 ڈی جی خان کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا
- 11 hours ago








.jpg&w=3840&q=75)
