پنجاب کے ضمنی انتخابات کے دوران تمام حلقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے : وزیرداخلہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کے دوران امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے تمام حلقوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے،صاف شفاف انتخابات کیلئے امن وامان کی کویقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ایک بیان میں کہا کہ عوام بلا خوف انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں، الیکشن کمیشن کی درخواست پرسول آرمڈ فورسز کو تمام انتخابی حلقوں میں تعینات کیا گیا ہے جبکہ انتہائی حساس حلقوں میں سکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رینجرز اورفرنٹیئر کانسٹیبلری کے علاوہ پاک فوج بھی انتخانی حلقوں میں بطورکوئیک ریسپانس فورس فرائض سرانجام دے رہی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ وزارت داخلہ میں مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا ہے جو انتخابی حلقوں میں سکیورٹی صورت حال کی مسلسل نگرانی کررہاہے ، مانیٹرنگ سیل پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتوں اور سول آرمڈ فورسز کے ہیڈکوارٹر کےساتھ منسلک ہے۔
انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے پوری طرح چوکس ہیں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بلا تاخیر ریسپانس کریں گے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے تمام حلقوں میں آتشیں اسلحے کی نمائش اور ساتھ رکھنے پرمکمل پابندی ہے،آتشیں اسلحہ پابندی احکامات کی خلاف ورزی پرفوری گرفتاری ،اسلحہ ضبطگی اورلائسنس منسوخ کرنے کےاحکامات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز شرپسند عناصر پر بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، ایسے افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔
رانا ثناء اللہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلا خوف انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں،کسی بھی شکایت کی صورت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کریں،فوری عملدرآمد ہوگا۔
واضح رہے کہ پنجاب کے 14اضلاع کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے ۔

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 18 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 4 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 18 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 13 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 12 hours ago



