گال : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 218 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی پہلی اننگز کے 222 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم دوسرے دن کھانے کے وقفے تک صرف 104 رنز سات وکٹوں کے نقصان پر بنا سکی ۔
پاکستانی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم کے علاوہ کسی بلے باز نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا ۔ بابر اعظم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سنچری سکور کی اور 119 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔
گال ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق 13، امام الحق 2، اظہر علی 3، محمد رضوان 19، آغا سلمان 5، محمد نواز 5 اور شاہین شاہ آفریدی صفر پر آؤٹ ہوگئے۔
سری لنکن سپنر پرابھات جایاسوریا نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔
سری لنکا اور پاکستان کے درمیان دوسرے روز کا کھیل آؤٹ فیلڈ گیلی ہوجانے کے سبب تاخیر کا شکار ہوا تھا۔
گال ٹیسٹ کے پہلے دن سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن میزبان ٹیم 66 اعشاریہ 1 اوورز میں 222 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی 4، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2، 2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس کے جواب میں پاکستان کی طرف سے عبد اللّٰہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں کھلاڑی بالترتیب 13 اور 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
گرین کیپ نے پہلے دن کے اختتام پر 18 اوورز میں 2 وکٹ پر 24 رنز بنائے۔

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- a day ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 6 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 7 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 4 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 12 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 7 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- a day ago






