یورپ میں سورج سوا نیزے پر آگیا، اسپین اور پرتگال میں گرمی سے ہلاک افراد کی تعداد 17 سو سے تجاوز کرگئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک ہفتے سے جاری گرمی کی لہر کے سبب فرانس، اسپین اور پرتگال میں ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔ گرمی کی یہ لہر7جولائی سے شروع ہوئی تھی اس دوران 7 سے13 جولائی کے دوران مجموعی طور پر 238 پرتگالی ہلاک ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی تاریخ میں پہلی بار درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر چلا گیا، اس ریکارڈ گرمی سے 13 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں ، خود کو گرمی کی شدت سے بچانے کے لیے جھیلوں اور دریاؤں کا رخ کرنے والوں میں سے 5 افراد کے ڈوبنے کی خبر رپورٹ ہوئی ہیں۔
سخت گرمی کی وجہ سے درجنوں مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ، 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک کام کرنیوالی ٹرینیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ درجہ حرارت بڑھنے سے مواصلات کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے ۔ آج سے موسم بہتر ہونے کا امکان اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں ہیٹ ویو کا تسلسل 2060 تک بڑھتا جائے گا۔
اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو زیادہ کاربن اخراج کرنے والے ممالک کے لیے انتباہ ہے۔ عالمی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق کاربن اخراج میں اضافہ نہ روکا گیا تو موسمیاتی شدت مزید بڑھے گی۔
رپورٹس کے مطابق سب سے زیادہ کاربن اخراج کرنے والے ایشیائی ممالک موسمیاتی شدت کا زیادہ نشانہ بنیں گے۔
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- ایک گھنٹہ قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 5 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 2 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- ایک گھنٹہ قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- ایک گھنٹہ قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- ایک گھنٹہ قبل





