کولمبو: شدید معاشی بحران کا شکار سری لنکا کی پارلیمنٹ آج نئے صدر کا انتخاب کرے گی۔


غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 225 نشستوں پر مشتمل پارلیمنٹ میں صدر کے انتخاب کیلئے وزیراعظم اور قائم مقام صدر وکرما سنگھے سمیت 3 صدارتی امیدوار مدمقابل ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق وکرما سنگھے کو حکمراں اتحاد کی حمایت حاصل ہے۔ نئے سری لنکن صدرکا انتخاب خفیہ بیلٹ ووٹ کے تحت ہو گا۔
وکرما سنگھے کو مئی میں معزول صدر گوتا بایا راجا پاکسے نے وزیراعظم مقرر کیا تھا۔
واضح رہے کہ سری لنکا میں جاری شدید احتجاج کے بعد صدر راجا پاکسے بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں اور انہوں نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔
راجا پاکسے کی مدت صدارت 2024 میں ختم ہونا تھی لیکن اب ان کی جگہ صدر کے فرائض کوئی اور شخصیت سر انجام دے گی۔
گزشتہ دنوں سری لنکا کے قانون سازوں نے ملک کے نئے سربراہ کے انتخاب کے لیے ملاقات کی تھی ۔ ملاقات میں پارلیمنٹ اسپیکر مہندا یاپا نے وعدہ کیا کہ ایک ہفتے کے اندر شفاف سیاسی عمل کے ذریعے نئے رہنما کا انتخاب کیا جائے گا۔
دوسری جانب سری لنکا کے قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے نے ملک میں ایک بار پھر ایمرجنسی نافذ کر رکھی ہے ۔ یہ اقدام نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے دوران ماحول پرامن رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں حالات کشیدہ ہونے کے بعد اپریل سے اب تک کئی بار ایمرجنسی نافذ کی جاچکی ہے۔

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 9 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 6 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 7 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 6 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 6 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 6 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل





