گجرات کے چودھری خاندان کو ہمیشہ سے سیاست کے ایوانوں میں مرکزی حیثیت رہی ہے


قیام پاکستان کے بعد سے یوں تو ملکی سیاست کئی خاندانوں کے گرد گھومتی ہے، لیکن گجرات کے چودھری خاندان کو ہمیشہ سے سیاست کے ایوانوں میں مرکزی حیثیت رہی ہے،
ذوالفقار علی بھٹو کے بعد چودھری ظہور الٰہی وفاقی وزیر بنے، لیکن 1981 میں انہیں قتل کر دیا گیا۔
ظہور الٰہی کے بعد، چودھری خاندان کی سیاسی باگ دوڑ ان کے بیٹے چودھری شجاعت اور بھتیجے پرویز الٰہی نے تھام لی۔ 1983 میں پرویزالٰہی نے سیاست کا آغاز ڈسٹرکٹ کونسل گجرات کا چئیرمین منتخب ہو کر کیا۔ 1985، 88، 90 اور 93 کے انتخابات میں ایم پی اے بنے، اس دوران پرویز الٰہی لوکل گورنمنٹ اور رورل ڈویلپمنٹ کے صوبائی وزیر بھی رہے۔
1993 سے1996 کے دوران شہباز شریف کی غیر موجودگی میں پرویز الٰہی پنجاب میں عبوری طور پر قائد حزب اختلاف رہے۔ وفاق میں بینظیر حکومت کی جانب سے ان پر مقدمے بھی قائم ہوئے، اور وہ کئی ماہ اڈیالہ جیل کے مکین بھی رہے۔
1997 میں وزارت اعلی ان کی جگہ شہباز شریف کو دئیے جانے پر پرویز الٰہی کے شریف خاندان سے اختلاف ہوئے لیکن انہوں نے صوبائی ایوان کے سپیکر کا عہدہ قبول کر لیا، 2001 تک وہ اس عہدے پر قائم رہے۔ شریف برادران کی جلا وطنی پر،چودھری برادران نے قاف لیگ کی بنیاد رکھی۔
مشرف دور میں2002 کے انتخابات ہوئے تو پرویز الٰہی پنجاب کے وزیراعلی بن گئے اور اکتوبر 2007 تک اس عہدے پر قائم رہے۔2008 میں پرویز الٰہی پہلی مرتبہ ایم این اے، ساتویں مرتبہ ایم پی اے منتخب ہوئے۔ پارٹی نے انہیں وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا تاہم وہ اپوزیشن لیڈر منتخب ہوئے لیکن جلد ہی عہدہ چھوڑ دیا۔
پیپلز پارٹی حکومت میں پرویز الٰہی گیلانی کابینہ میں دفاعی پیداوار اور صنعت کے وفاقی وزیر رہے۔ 2011 میں ڈپٹی وزیر اعظم کا عہدہ تخلیق کیا گیا اور انہیں ملک کا پہلا ڈپٹی وزیراعظم بنا دیا گیا۔ 2013 میں بھی پرویز الٰہی ایم این اے کی نشست جیتے۔
2018 میں پرویز الٰہی ،، ایم پی اے بنے ، پنجاب میں تحریک انصاف اور قاف لیگ نے اتحاد کرتے ہوئے انہیں سپیکر کا مشترکہ امیدوار بنایا۔ اس دوران اگست 2018 میں اس وقت کے گورنر رفیق رجوانہ کے استعفے پر وہ عبوری طور پر گورنر پنجاب بھی رہے۔

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 9 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 5 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 9 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 8 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 9 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل








