جی این این سوشل

پاکستان

عثمان ڈار نے مریم نواز کی گزشتہ 3 انتخابی مہمات میں ملنے والی سیٹوں کی تفصیل جاری کر دی

عثمان ڈار نے لکھا کہ  67 میں سے  12 فیصد  کا مطلب  فیل  ہوتا ہے ، یہ لڑکی بچپن سے ہی نالائق ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عثمان ڈار نے مریم نواز کی گزشتہ 3 انتخابی مہمات میں ملنے والی سیٹوں کی تفصیل جاری کر دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور:  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے مریم نواز کی گزشتہ 3 الیکشن مہمات  اور ان کے نتیجے میں حاصل ہونے والی سیٹوں  کی فہرست جاری کردی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  اپنے بیان میں عثمان ڈار نے گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر اور پنجاب کے حالیہ انتخابات کا حوالہ دیا جن میں مسلم لیگ (ن) نے  گلگت بلتستان میں  23 میں سے دو ، آزاد کشمیر میں  45 میں سے  6 جبکہ پنجاب  میں  20 میں سے 4 سیٹیں حاصل کیں ۔ ان انتخابات کی مہم مریم نواز نے  چلائی تھی ۔

عثمان ڈار نے لکھا کہ  67 میں سے  12 فیصد  کا مطلب  فیل  ہوتا ہے ، یہ لڑکی بچپن سے ہی نالائق ہے ۔

ٹیکنالوجی

یورپی کمپنیوں کی پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

جمہوریہ چیک کی سافٹ وئیر کمپنی آئس ریپ   بھی پاکستان کی سافٹ وئیر کمپنی ہیکسا لیزی  کے اشتراک سے کراچی میں ایک ڈیٹا سینٹر کھولے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یورپی کمپنیوں کی پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی  شعبہ  میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

یورپی کمپنیوں نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت قائم کردہ نیشنل انکیوبیشنسینٹرز سے نیا کاروبار شروع کرنے والے گریجویٹس نے غیرملکی آئی ٹی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا شروع کردیا ہے ، ایک یورپی سافٹ وئیر کمپنی کراچی میں ایک ڈیٹا مرکز قائم کرے گی۔

امریکی ویب پورٹل '' مائیکرو سافٹ نیٹ ورک'' کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری کونسل کی انتھک کوششوں اور نیشنل انکیوبیشن سینٹرز کی مضبوط رابطہ کاری کی بدولت پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں غیرملکی کمپنیوں کا اعتماد بحال ہواہے ، آئس ریپ کے عالمی سیلز کے شعبے کے سربراہ جان اربک نے کہاکہ پاکستان میں سرکاری اور نجی شعبے میں ڈیجیٹل ترقی کی بہترین صلاحیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے کہا ہم مناسب اقدامات کے ذریعے پاکستان کے آئی ٹی مشن کی حمایت کریںگے۔

جمہوریہ چیک کی سافٹ وئیر کمپنی آئس ریپ   بھی پاکستان کی سافٹ وئیر کمپنی ہیکسا لیزی  کے اشتراک سے کراچی میں ایک ڈیٹا سینٹر کھولے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سعودی وفد کی آج پاکستان آمد،بڑی سرمایہ کاری کا امکان

پاکستان آنے والا سرمایہ کاروں کا وفد سعودی فرمانروا اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات پر پاکستان پہنچ رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی وفد کی آج پاکستان آمد،بڑی سرمایہ کاری کا امکان

سعودی عرب کے نائب وزیر سرمایہ کاری کی قیادت میں سی ای اوز کا وفد آج پاکستان پہنچے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان آنے والا سرمایہ کاروں کا وفد سعودی فرمانروا اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات پر پاکستان پہنچ رہا ہے۔ سعودی عرب کی کاروباری، تجارتی اور سرمایہ کار شخصیات وفد کا حصہ ہوں گی۔

اس حوالے سے گزشتہ روز وفاقی وزیر پٹرولیم اور فوکل پرسن سعودی شراکت داری مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سعودی وفد کی پاکستان میں موجودگی کے دوران 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں فنانس، زراعت، ٹیلی کمیونیکیشن، تعمیرات، لاجسٹک سروسز، پراپرٹی ڈویلپرز، ریٹیلرز اور دیگر کمپنیوں کے سربراہان بھی وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاری سے روزگارکے نئے مواقع میسر آئیں گے اور عوام کو خوشخبریاں ملیں گی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کر لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، انہوں نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کر لی۔

معروف کوہ پیما نائلہ کیانی نے 8 ہزار 485 میٹر بلند نیپال کی مکالو چوٹی سر کر لی،پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 50منٹ پر نائلہ  کیانی نے چوٹی سر کی۔ نائلہ کیانی پاکستان کی تاریخ میں8  ہزار میٹر کی11  چوٹیاں سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما بن گئیں۔

الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری کے مطابق نائلہ کیانی نے اتوار کی صبح نیپال میں چوٹی سر کرکے تاریخی سنگ میل حاصل کیا،پاکستانی کوہ پیما 8 ہزار میٹر کی گیارہ چوٹیاں 3 سال سے کم عرصے میں سر کرنے والی پہلی خاتون  جبکہ دنیا کی یہ خطرناک چوٹی سر کرنے والی بھی نائلہ کیانی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں۔

 واضح رہے کہ8ہزارمیٹر کی تمام دس چوٹیاں سب سے تیز رفتاری سے سر کرنے پاکستانی ریکارڈ نائلہ کیانی کا ہے۔

کوہ پیمائی کی صلاحیتوں سے ہٹ کر نائلہ کیانی نے مختلف شعبوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نائلہ کیانی ایک ایرو اسپیس انجینئر ہیں، حکومت نے انکی شاندار خدمات کے اعتراف میں انھیں ستارہ امتیاز ایوارڈ سے بھی نواز رکھا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll