لاہور: پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق جو فیصلہ ہو گا ہم اسے تسلیم کریں گے۔


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کو عبوری وزیر اعلیٰ بنا دیا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر نے 5 بندوں کے سامنے حلف لیا غیر قانونی کام نہیں کروں گا اور سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کام کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ کیا پرویز الہٰی اپنے آپ کو ووٹ ڈال سکتے ہیں یا نہیں؟ اور اتوار کو عدالت کھل گئی تھی تو گزشتہ رات بھی کھلنی چاہیے تھی۔ اس چور کو ادھورا وزیراعلیٰ بنانے کی کیا ضرورت تھی۔
شہباز گل نے کہا کہ عمران خان کے دور میں معیشت بہتری کی طرف جا رہی تھی اور پاکستان جب ترقی کی طرف گامزن ہوا تو مداخلت کی گئی۔ ضمنی انتخابات میں عوام نے تحریک انصاف کو برتری سے کامیاب کرایا۔
انہوں نے کہا کہ طے کرنا باقی ہے نرم مداخلت ہوئی تھی یا سخت مداخلت ہوئی۔ عمران خان نے بتا دیا تھا یہ سازش کامیاب ہوئی تو معیشت تباہ ہو جائے گی اور عمران خان نے قربانی دیتے ہوئے نئے الیکشن کا مطالبہ کیا۔ عمران خان نے گلی گلی جا کر بتایا ملک کے اصل حکمران کون ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان کے عوام دوبارہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور اسکرپٹ تیار ہوا ہماری جتنی ہوئی سیٹیں ہم سے چھینی گئیں۔ مظفر گڑھ کی نشست چھینی گئی مجھے گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ خطوں پر ہی چلنا ہے تو الیکشن کا ڈھونگ کیوں رچایا جاتا ہے؟ اور عمران خان آخری گیند تک ملک کے لیے کھیلیں گے۔ عمران خان قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور عوام کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ میں امید کرتا ہوں پیر سے آگے بات نہیں جائے گی اور آئین کے مطابق جو فیصلہ ہوگا ہم اسے تسلیم کریں گے۔

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- a day ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- a day ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- a day ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 4 hours ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 7 hours ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- a day ago
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 4 hours ago
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 4 hours ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- a day ago
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 5 hours ago
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 4 hours ago
