سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ لاڈلے کو فائدہ پہنچانے کے لیے آج نئی تشریح کی گئی۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ موجودہ سیاسی انتشار اور عدم استحکام اس عدالتی فیصلے سے شروع ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بذریعہ عدالتی فیصلہ آئین کی من مانی تشریح کرتے ہوئے مرضی کے ووٹ دینے والوں کے ووٹ نہ گننے کا حکم جاری ہوا۔
موجودہ سیاسی انتشار اور عدم استحکام کا سلسلہ اس عدالتی فیصلے سے شروع ہوتا ہے جس کے ذریعے آئین کی من مانی تشریح کرتے ہوئے اپنی مرضی سے ووٹ دینے والوں کے ووٹ نہ گننے کا حکم جاری ہوا ۔آج اس کی ایک نئی تشریح کی جا رہی ہے تاکہ اب بھی اسی لاڈلے کو فائدہ پہچنے جسے کل پہنچا تھا!نا منظور!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 23, 2022
ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا ’آج آئین کی نئی تشریح کی جارہی ہے تاکہ اب بھی اُسی لاڈلے کو فائدہ پہنچے، جسے کل پہنچا تھا، نامنظور!۔‘
اُن کا کہنا تھا کہ اگر انصاف کے ایوان بھی دھونس، دھمکی، گالیوں کے دباؤ میں آکر بار بار ایک ہی بینچ کے ذریعے مخصوص فیصلے کرتے ہیں۔
اگر انصاف کے ایوان بھی دھونس، دھمکی،بدتمیزی اور گالیوں کےدباؤ میں آ کر بار بار ایک ہی بنچ کے ذریعے مخصوص فیصلے کرتےہیں،اپنے ہی دیے فیصلوں کی نفی کرتے ہیں،سارا وزن ترازو کے ایک ہی پلڑے میں ڈال دیتے ہیں تو ایسے یکطرفہ فیصلوں کے سامنے سر جھکانے کی توقع ہم سے نا رکھی جائے۔بہت ہو گیا!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 23, 2022
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ اپنے ہی دیے فیصلوں کی نفی، سارا وزن ایک ہی پلڑے میں ڈال دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’ایسے یکطرفہ فیصلوں کے سامنے سر جھکانے کی توقع ہم سے نہ رکھی جائے، بہت ہوگیا!‘

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 2 گھنٹے قبل

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 2 گھنٹے قبل

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- ایک گھنٹہ قبل

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 2 گھنٹے قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 2 گھنٹے قبل

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 2 گھنٹے قبل
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- ایک گھنٹہ قبل

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 34 منٹ قبل

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 26 منٹ قبل