جی این این سوشل

پاکستان

مون سون کےتیسرےاسپیل کی کراچی میں انٹری

کراچی:سندھ کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری، کراچی میں رات کوبارش کاسلسلہ کسی وقت بھی شروع ہوسکتا ہے:چیف میٹرولوجسٹ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مون سون کےتیسرےاسپیل کی کراچی میں انٹری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی میں موسم کی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مون سون کےتیسرےاسپیل کی کراچی میں انٹری ہو چکی ہے۔

سندھ کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کراچی میں رات کوبارش کاسلسلہ کسی وقت بھی شروع ہوسکتا ہے،موجودہ مون سون اسپیل سےکراچی میں آج رات ہلکی معتدل بارش متوقع ہے۔

شہرمیں گرج چمک کے ساتھ کہیں درمیانےدرجے،کہیں تیز بارش کا امکان، پورادن وقفے وقفے سے یہ سلسلہ جاری رہےگا،مون سون کایہ اسپیل پچھلےدونوں اسپیل سےطاقتور ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے کراچی میں منگل تک گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، بارش کے دوران تیز گرد آلود ہواؤں کے ساتھ آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔

بارش سے قبل 50 تا 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کے جھکڑ چل سکتے ہیں، شہر میں موسلا دھار بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید برآں تیز ہواؤں اور آندھی کی صورت میں کمزوراملاک کو نقصان کے ممکنہ خدشے کے پیش نظرمتعلقہ اداروں کواحتیاطی تدابیراختیارکرنےاورہائی الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔

علاقائی

علی امین گنڈا پور نے شیر افضل مروت کے بھائی کو کے پی کابینہ سے فارغ کر دیا

خالد لطیف خان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈا پور نے شیر افضل مروت کے بھائی کو کے پی کابینہ سے فارغ کر دیا

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے شیرافضل مروت کے بھائی خالد لطیف خان کو خیبرپختونخوا کابینہ سے فارغ کردیا۔

کے پی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی نے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے خالد لطیف خان کو معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔

محکمہ انتظامیہ کے پی نے معاون خصوصی خالد لطیف خان کو ڈی نوٹیفائی کرنےکا اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔

خالد لطیف خان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی کے خلاف درخواست پر دلائل طلب

سندھ ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کا حکم نامہ طلب کرلیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی کے  خلاف درخواست پر دلائل طلب

سندھ ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر درخواست گزار سے دلائل اور سپریم کورٹ کا حکم نامہ طلب کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیر اعظم تعیناتی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، وکیل درخواست گزار طارق منصور ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ آئین میں نائب وزیر اعظم کا کوئی عہدہ موجود نہیں، آئین کے آرٹیکل 90، 91 اور 99 میں ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے کی کوئی گنجائش نہیں۔

وکیل درخواست گزار نے مزید کہا کہ درخواست کے مطابق وفاقی حکومت کے رولز آف بزنس 1973 میں بھی ایسی کوئی گنجائش نہیں، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں طے کردیا ہے کہ کابینہ صرف وزیر اعظم اور وفاقی وزرا پر مشتمل ہو گی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پرویز الہی بھی نائب وزیر اعظم تعینات ہوئے تھے جس پر طارق منصور ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ کے آرڈر بھی موجود ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے وکیل درخواستگزار سے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل اور اس حوالے سے سپریم کورٹ کا حکم نامہ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 مئی تک کیلئے ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

مریم نواز سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ریجنل ڈائریکٹر کی ملاقات

بیماریوں سے بچاؤ اور علاج کیلئے ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مکمل تعاون اور معاونت کی جائے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ریجنل ڈائریکٹر کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی ریجنل ڈائریکٹر برائے مشرقی بحیرہ روم ڈاکٹر حنان بلخی نے ملاقات کی۔

ڈاکٹر حنان بلخی نے پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مریم نواز کو مبارکباد پیش کی جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالنے پر ڈاکٹر حنان بلخی کو مبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہیلتھ سیکٹر اور خصوصی طور پر عوام میں انفیکشن کنٹرول کے حوالے سے ڈاکٹر حنان بلخی کی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ بیماریوں سے بچاؤ اور علاج کیلئے ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مکمل تعاون اور معاونت کی جائے گی، صحت کا شعبہ اولین ترجیح ہے، دیہی عوام کیلئے 32 فیلڈ ہسپتالوں فعال کر دیئے ہیں، 5 سال کے اندر ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنانے کا ہدف پورا کریں گے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی ریجنل ڈائریکٹر برائے مشرقی بحیرہ روم ڈاکٹر حنان بلخی نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں آباد افراد کو وبائی امراض سے بچانے کیلئے بروقت اقدامات ضروری ہیں، قدرتی آفات کی ہنگامی صورتحال میں صحت کی بروقت سہولیات فراہم کرنے میں ڈبلیو ایچ او تعاون کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll