کراچی : صوبائی دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں رات بھر وقفے وقفے سے تیز بارش کے باعث متعدد علاقوں میں پانی جمع ہوگیا اور سڑکيں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو صدر، آئی آئی چندریگر روڈ،شارع فیصل،لیاقت آباد، ائیرپورٹ،ملیر،ناگن چورنگی، نارتھ کراچی،کے ڈی اے چورنگی،کریم آباد سمیت متعدد علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔
صدر اور ٹاور سمیت اولڈ کراچی کی سڑکیں اور گلیاں ڈوب گئیں، کئی کئی فٹ پانی جمع ہوجانے سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش اور سڑکوں پر زیادہ پانی جمع ہونے کے باعث متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں بند ہوگئیں۔
مسلسل بارش کے باعث ملیر ریور برج میں گہرا شگاف پڑگیا جس کے بعد ایک ٹریک کو بند کردیا گیا۔ کے پی ٹی، سب میرین اور مہران انڈر پاس میں بھی بارش کا پانی جمع ہوگیا۔
ناگن چورنگی پر سڑکیں اور فٹ پاتھ پانی میں ڈوب گئے، جس سے شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔
پی ای سی ایچ ایس، لیاقت آباد سی ون ایریا اور عزیز آباد بلاک 2 سمیت کئی علاقوں میں پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا۔
شہر کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 4 کمرشل اور سکس کی سڑکوں پر پانی کا راج ہے۔ فیز فور کے کئی مکانوں میں پانی داخل ہوگیا جس سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ ان علاقوں سے کئی افراد رشتے داروں کے گھروں میں منتقل ہوگئے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج دوپہر ایک سے دو بجے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش کا سلسلہ 26 جولائی کی رات تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ 30 جولائی سے ایک اور سسٹم اثرانداز ہوسکتا ہے۔
بارش کے اعداد و شمار جاری
محکمہ موسمیات نےکراچی میں21گھنٹوں کی بارش کےاعدادوشمارجاری کردئیے ، کل صبح 8بجےسےآج صبح 5 بجےتک کےاعدادوشمارجاری کیےگئے ہیں ۔ جس کے مطابق سب سےزیادہ بارش مسروربیس پر201 ملی میٹرریکارڈ کی گئی ، کیماڑی میں187ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، اولڈایئرپورٹ پر76.5 ملی میٹر بارش ریکارڈہوئی.
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کےاطراف 61.2 ملی میٹربارش ریکارڈہوئی۔ شاہراہ فیصل پر85.5 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی،یونیورسٹی روڈ73،کورنگی میں 74.7ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔
بارش سے فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ، گزشتہ روز کراچی آنے اور جانے والی 10 پروازیں منسوخ اور 9 تاخیر کاشکار ہوئیں .اس حوالے سے کے الیکٹرک کاکہنا ہے کہ بارش کے دوران حفاظت کے باعث 180 فیڈرز بند کردیے۔
موسلادھار بارش میں اتوار کی شام گئے شدت کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کے باعث گرین لائن بس سروس آج بھی معطل رہے گی، گرین لائن بس سروس آپریشن اتوار کی رات مقررہ وقت سے پہلے ہی معطل کر دیا گیا تھا۔

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 14 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 8 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل







