موسلادھار بارش : وفاقی حکومت کا بھی کراچی، حیدر آباد میں عام تعطیل کا اعلان
اسلام آباد: سندھ کے بعد وفاقی حکومت نے بھی شدید بارشوں کے بعد کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں آج وفاقی حکومت کے دفاتر میں چھٹی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی، حیدرآباد ڈویژن میں ضروری سروسز سمیت رین ایمرجنسی میں کام کرنے والے دفاتر کھلے رہیں گے۔
کراچی سمیت صوبہ سندھ کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، اتوار کو جاری کردہ موسمی ایڈوائزری میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ مون سون کی تیز ہوائیں گزشتہ رات سے سندھ میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں اور یہ 26 سے 27 جولائی تک برقرار رہیں گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس موسمی نظام کے زیر اثر تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، ٹھٹہ، سجاول، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہٰ یار، حیدرآباد، مٹیاری، سانگھڑ، نوابشاہ، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، جامشورو، شکارپور، قمبر شہدادکوٹ، گھوٹکی، کشمور اور کراچی ڈویژن میں آج سے 26 سے 27 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج دوپہر ایک سے دو بجے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش کا سلسلہ 26 جولائی کی رات تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ 30 جولائی سے ایک اور سسٹم اثرانداز ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب بارش سے فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ،گزشتہ روز کراچی آنے اور جانے والی 10 پروازیں منسوخ اور 9 تاخیر کاشکار ہوئیں ، جبکہ موسلادھار بارش میں اتوار کی شام گئے شدت کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کے باعث گرین لائن بس سروس آج بھی معطل رہے گی۔
گرین لائن بس سروس آپریشن اتوار کی رات مقررہ وقت سے پہلے ہی معطل کر دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ حکومت سندھ نے بارشوں کے پیش نظر کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔

بہاولنگر : بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب حکومت نے صوبے بھرمیں دفعہ 144 نافذ کر دی،نوٹیفکیشن جاری
- 2 گھنٹے قبل

کے پی اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب ، مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان حلف لیں گے
- 3 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی،فی تولہ کتنےکا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال ، ایمرجنسی نافذ
- 5 گھنٹے قبل

انصاف کسی ایک فرد یا ادارے کی ذمہ داری نہیں بلکہ انسانیت کا اجتماعی فرض ہے، چیف جسٹس
- 25 منٹ قبل

بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی فائرنگ سے ملازم زخمی،ملزم گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

دفتر خارجہ کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی خبروں پر اظہار لاعلمی
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشتگردوں سےمقابلے کے دوران شہید ہونیوالے میجر رب نواز کی نماز جنازہ ادا
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی : لیاری میں ایک اور 6 منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے 2 خواتین جاں بحق اور 5افراد زخمی
- 4 گھنٹے قبل

چکوال اور جہلم میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث 10 گھنٹوں میں 400 ملی میٹر بارش، رین ایمرجنسی نانذ
- 14 منٹ قبل

مہلک کانگو وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی،ایک اور شخص متاثر
- 2 گھنٹے قبل