عمران خان کی دھمکیوں کے زور پر الیکشن نہیں ہوگا، پنجاب چلتا رہے گا، سعد رفیق
ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران پراجیکٹ اس لیے لایا گیا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے چہرے اچھے نہیں لگتے تھے۔


احتساب عدالت لاہور کے باہر ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہمار ے بڑوں نے قیام پاکستان میں کردار ادا کیا،
جو کوئی بھی بات کرتا ہے اس پر الزامات عائد ہوتے ہیں۔ ایسے آدمی کو سامنے لا کر کھڑا کیا گیا جس کی کوئی سیاسی جدوجہد نہیں ہے، ایسے شخص کو سیاست میں لایا گیا، جس کا سیاسی میدان میں کوئی کردار نہیں رہا۔
ن لیگی رہنما نے سوال کیا کہ کیا ہم نے ملک کا مال لوٹا؟ کہاں ہے وہ لوٹ کا مال، اس کا ثبوت کہاں ہے، ہم جیلوں میں گئے، بڑی قربانیاں دیں، کیا گناہ کیا جو عدم اعتماد کیا،عدم اعتماد لانے کے عمل میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار ثابت کریں، کیا آئین عدم اعتماد کا راستہ نہیں دیتا؟
تماشہ لگایا ہے جب آئین عدم اعتماد کا راستہ دیتا ہے آپ نے وہ بھی روک دیا، جب عدالت فیصلہ کرتی ہے وہ ماننا پڑتا ہے، ماننا نہ ماننا انصاف کے تقاضوں پر ہے،
ذہنوں کو آلودہ کیا گیا ،کیسا مہاتما ہے، یہ اپنی باتوں سے نوجوانوں گمراہ کررہا ہے، 2018 کا الیکشن چھینا گیا لیکن نہ چاہتے ہوئے بھی ہم نےمان لیا، سیاسی حریف سب ایک طرف کھڑے ہیں۔
سعد رفیق نے مزید کہا کہ آپ معیشت کوتباہ کرکے چلے گئے، ایک آدمی اداروں کو مداخلت کی دعوت دیتا ہے ، بار بار آئین کی خلاف ورزی کرتا ہے، عمران خان کی دھمکیوں کے زور پر الیکشن نہیں ہوگا، پنجاب کو کچھ نہیں ہوگا، چلتا رہے گا۔

تھرپارکر : تحصیل اسلام کوٹ میں ڈینگی کیسز میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ
- 7 hours ago
ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
- 2 hours ago
سعودی ایئرفورس کا وزیر اعظم شہباز شریف کے طیارے کو شاندار فضائی سلامی سے خوش آمدید
- 3 hours ago

شاپنگ لنکس اور AI فیچرز: یوٹیوب نے آمدنی کے ذرائع میں توسیع کر دی
- 3 hours ago

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
- 4 hours ago

آئی سی سی کی منشیات کا استعمال پر نیدرلینڈز کے کرکٹر ویویان کنگما کے کھیلنے پر پابندی
- 7 hours ago

ضلع خضدار: سکیورٹی فورسز کا آپریشن دہشت گرد تنظیم ’’فتنہ الہندستان‘‘ کے 5 دہشت گردہلاک
- 5 hours ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزاد کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
- 4 hours ago

ایشیا کپ2025: پاکستان اور یو اے ای کا میچ ہوگا، ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہو گئی
- 2 hours ago

بلوچستان-سندھ سرحد پر دو دھماکے، 3 افراد جاں بحق
- 3 hours ago

اسرائیل نے دو برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا
- 3 hours ago
پنجاب حکومت کا ٹرانسپورٹ وژن 2030 کے تحت صوبے کی پہلی ای-ٹیکسی اسکیم کے آغاز کا اعلان
- 8 hours ago