وزیراعلی ٰ پنجاب کا انتخاب : ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف درخواست پر سماعت آج
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی۔


تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کی رولنگ کیخلاف پرویز الٰہی کی درخواست پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ آج سماعت کرے گا ، اس حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی گئی ۔
سپریم کورٹ نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کو ٹرسٹی وزیراعلیٰ بناتے ہوئے ان کے اختیارات محدود کر دیے تھے۔
سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا تاہم حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کی جانب سے فل کورٹ بینچ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔
اس سلسلے میں حکومتی اتحادیوں اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے میں فل کورٹ بینچ کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ڈی ایم قائدین وکلاء کے ہمراہ سپریم کورٹ جائیں گے جن میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، جے یو آئی ف کے رہنما شامل ہوں گے ۔ ایم کیوایم، اے این پی سمیت دیگر اتحادی جماعتیں بھی درخواست گزاروں میں شامل ہیں۔
سپریم کورٹ میں آج بڑے سیاسی رہنما سماعت پر موجود ہوں گے ، سماعت کے پیش نظر سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں، سپریم کورٹ کے اندر اور باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی عدالت کے باہر تعینات کردی گئی ہے ۔
ریڈ زون میں اراکان اسمبلی اور میڈیا کی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی، گاڑیوں کے داخلے کے لیے ایکسپریس چوک بھی بند کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد ریڈ زون میں کسی قسم کے احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی ہے ، ڈپلومیٹک انکلیو جانے والوں کو سیکیورٹی ڈویژن سے تصدیق کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ سیکیورٹی چیکنگ کی وجہ سے داخلے میں تاخیر ہوسکتی ہے۔
خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلٰی کے انتخاب کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں چوہدری پرویز الٰہی نے 186 ووٹ حاصل کیے جبکہ حمزہ شہباز کو 179 ووٹ ملے تھے۔ تاہم ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے چوہدری شجاعت کے خط کو بنیاد بنا کر مسلم لیگ ق کے 10 ارکان کے ووٹ مسترد کر دیے جس کے بعد پرویز الٰہی کے ووٹوں کی تعداد 176 جبکہ حمزہ شہباز کے ووٹوں کی تعداد 179 ہو گئی۔
مسلم لیگ ق کے 10 ارکان کے ووٹ مسترد ہونے کے بعد حمزہ شہباز کو تین ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرار دیا گیا تھا جس کے بعد تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔
ہفتہ کے روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے درخواست منظور کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دیا اس کیس کی پہلی سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوئی جس میں عدالت نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری سے جواب طلب کیا ، آج ڈپٹی اسپیکر عدالت میں جواب جمع کرائیں گے۔
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 6 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 12 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 12 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- ایک دن قبل







