اسلام آباد :ذرائع کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف کیس کی سماعت ، سپریم کورٹ انتظامیہ نے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کے سپریم کورٹ داخلے پر پابندی عائدکردی ہے ۔


ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے سپریم کورٹ میں سیاسی جماعتوں کے قائدین کے داخلے پر پابندی عائد کردی ، صرف کیس سے متعلقہ وکلاء اور فریقین کو سپریم کورٹ میں داخلے کی اجازت ہوگی ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین،مولانا فضل الرحمٰن، بلاول بھٹو سمیت دیگر نے سپریم کورٹ آنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ حکومتی اتحادیوں اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے میں فل کورٹ بینچ کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سپریم کورٹ میں آج بڑے سیاسی رہنما سماعت پر موجود ہوں گے ، سماعت کے پیش نظر سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں، سپریم کورٹ کے اندر اور باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی عدالت کے باہر تعینات کردی گئی ہے ۔
ریڈ زون میں اراکان اسمبلی اور میڈیا کی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی، گاڑیوں کے داخلے کے لیے ایکسپریس چوک بھی بند کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد ریڈ زون میں کسی قسم کے احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی ہے، ڈپلومیٹک انکلیو جانے والوں کو سیکیورٹی ڈویژن سے تصدیق کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ سیکیورٹی چیکنگ کی وجہ سے داخلے میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

شمالی اسرائیل میں چاقو بردار شخص کا حملہ ، 2 یہودی ہلاک ، 2 زخمی
- 20 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی کوہلو میں کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد جہنم واصل
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈشپ اور 32ویں کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
- 11 منٹ قبل

لاہور میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین ہوگیا،مزید دو نئے کیسز سامنے آ گئے
- 7 منٹ قبل

ایشیز سیریز: انگلینڈ نے 14 سال بعد آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی
- 18 منٹ قبل

کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو 15 سال قید کی سزا
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان کی یمن میں امن واستحکام یقینی بنانے کی سعودی و امارات کی سفارتی کوششوں کی حمایت
- ایک گھنٹہ قبل

شہباز شریف سے یو اے ای صدرکی ملاقات:امن، استحکام ،پائیدار ترقی اور دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 18 گھنٹے قبل

محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی آج 18ویں برسی آج منائی جارہی ہے،مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہوگی
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسہیل خان آفریدی 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
- 19 گھنٹے قبل

بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی:صدر مملکت اور وزیراعظم کا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت
- ایک گھنٹہ قبل

احتجاج میں عسکری قیادت کودھمکیوں کا معاملہ،پاکستان کا برطانیہ کےقائم مقام ہائی کمشنر کوڈیمارش جاری
- 20 گھنٹے قبل

.jpg&w=3840&q=75)






