Advertisement
پاکستان

کیا ڈیکلریشن اور پارلیمانی پارٹی کو ہدایت ایک ہی شخص دے سکتا ہے؟ جسٹس اعجاز

 ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے وکیل عرفان قادر نے بھی عدالت سے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کر دی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کن نکات پر فل کورٹ سماعت کرے؟۔ عرفان قادر نے کہا کہ میرے ذہن میں کافی ابہام ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 25th 2022, 7:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کیا ڈیکلریشن اور پارلیمانی پارٹی کو ہدایت ایک ہی شخص دے سکتا ہے؟ جسٹس اعجاز

 اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس کی سماعت میں جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا ہے کہ کیا ڈیکلریشن اور پارلیمانی پارٹی کو ہدایت ایک ہی شخص دے سکتا ہے؟

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیخلاف پرویز الہی کی درخواست پر کی۔ حمزہ شہباز کے وکیل پیش ہوئے اور اپنے موکل کا جواب عدالت میں جمع کروادیا۔

سابق صدر سپریم کورٹ بار لطیف آفریدی روسٹرم پر آ گئے اور آرٹیکل 63 اے کی تشریح پر نظرثانی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ آئینی بحران سے گریز کیلیے فل کورٹ تشکیل دیا جائے جو تمام مقدمات کو یکجا کرکے سنے۔

 ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے وکیل عرفان قادر نے بھی عدالت سے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کر دی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کن نکات پر فل کورٹ سماعت کرے؟۔ عرفان قادر نے کہا کہ میرے ذہن میں کافی ابہام ہے۔

چیف جسٹس نے عرفان قادر کو ڈانٹ پلاتے ہوئے کہا کہ میرے مطابق ہمارے فیصلے میں کوئی ابہام نہیں ہے، اگر آپ نے ہماری بات نہیں سننی تو کرسی پر بیٹھ جائیں۔ عرفان قادر نے کہا کہ آپ یہ مت سمجھیں ہم یہاں لڑائی کرنے آئے ہیں، عدالت تسلی رکھے ہم صرف یہاں آپکی معاونت کیلیے آئے ہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا ڈیکلریشن اور پارلیمانی پارٹی کو ہدایت ایک ہی شخص دے سکتا ہے؟۔

علاوہ ازیں پیپلز پارٹی ، جمیعت علماء اسلام اور چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کرتے ہوئے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کردی۔

63 اے کے حوالے سے میرے ذہن میں کافی ابہام ہے، عرفان قادر
سماعت کے دوران ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے وکیل عرفان قادر نے دلائل کا آغاز کر دیا ہے۔

عدالت کے سامنے دلائل پیش کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر کے وکیل عرفان قادر نے عدالت سے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کی جس پر چیف جسٹس نے عرفان قادر سے سوال کیا کہ کن نقاط پر فل کورٹ سماعت کرے۔

جس پر عرفان قادر کا کہنا تھا کہ 36 اے کے حوالے سے آپ اپنی ججمنٹ کا پیرا ون اور ٹو پڑھ لیں، عرفان قادر کا کہنا تھا کہ ججمنٹ کا پیرا ایک ور دوکے پڑھنے سے سب باتیں کلیئر ہو جائیں گی۔ میرے ذہن میں کافی ابہام ہے۔

جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ’میرے مطابق ہمارے فیصلے میں کوئی ابہام نہیں ہے۔‘

اس موقع پر چیف جسٹس نے عرفان قادر کو ڈانٹ پلاتے ہوئے کہا کہ آپ عدالت کی بات پہلے سن لیں، اگر آپ نے ہماری بات نہیں سننی تو کرسی پر بیٹھ جائیں۔

اس پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے وکیل عرفان قادر نے کہا کہ آپ چیف جسٹس ہیں، آپ تو ہمیں ڈانٹ پلا سکتے ہیں لیکن آئین میں انسان کے وقار کا ذکر بھی ہے اس کو بھی دیکھ لیں۔

جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نہ ریمارکس دیے کہ میں تو آپ کو محترم کہہ کر پکار رہا ہوں۔ وکیل عرفان قادر کا کہنا تھا کہ عدالت تسلی رکھے ہم صرف یہاں آپ کی معاونت کے لیے آئے ہیں، آپ یہ مت سمجھیں ہم یہاں لڑائی کرنے آئے ہیں۔ آپ ناراض ہو گئے ہیں میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

سسٹم داؤ پر لگا ہوا ہے اس معاملے پر فل کورٹ تشکیل دیا جائے: لطیف آفریدی
سپریم کورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے متنازع انتخاب پر ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران سابق صدر سپریم کورٹ بار لطیف آفریدی نے کہا ہے کہ آئینی بحران سے گریز کے لیے اس معاملے پر فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔

لطیف آفریدی نے عدالت سے کہا کہ بحران گہرے ہوتے جا رہے ہیں، پورا سسٹم داؤ پر لگا ہوا ہے۔ سسٹم کا حصہ عدلیہ اور پارلیمان بھی ہیں۔

لطیف آفریدی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ ایک آئینی عدالت ہے، ہمارے سابق صدور نے میٹنگ کی ہے، سپریم کورٹ بار کی نظرثانی درخواست زیر التوا ہے، درخواست سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے فل کورٹ تشکیل دی جائے۔

جس پر پی ٹی آئی کے وکیل ایڈووکیٹ علی ظفر نے سابق صدور سپریم کورٹ بارپر اعتراض اٹھا دیا۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت سے کہا کہ ’ہم نے صبح درخواست جمع کروائی تھی اسے بھی سنا جائے۔‘

اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ’جو سٹیک ہولڈر ہیں ان سب کو سنا جائے گا۔ ہم چاہیں گے فریقین ہماری رہنمائی کریں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم اس کیس کو سننا چاہتے ہیں، ہمارے سامنے بار کے 10 صدور موجود ہیں۔ ہم آپ سبکو ترتیب سے سنیں گے، ہمارے چیمبر آپ کے لیے کھلے ہیں۔‘

جس پر صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے کہا کہ ’ہم عدالت کے ساتھ ہیں ، مدد کرنا چاہتے ہیں۔‘

سپریم کورٹ میں ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف درخواست پر سماعت  

سپریم کورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے متنازع انتخاب پر ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف درخواست پر سماعت شروع ہو گئی ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کر رہا۔

عدالت نے سابق صدر سپریم کورٹ بار لطیف آفریدی کو روسٹرم پر بلا لیا ہے۔ چیف جسٹس نے سماعت میں ریمارکس دیے ہیں کہ ’ہم دیکھ رہے ہیں کافی صدور یہاں موجود ہیں۔‘

لطیف آفریدی نے عدالت سے کے سامنے کہا کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کی نظر ثانی درخواستیں زیر التواء ہیں اس لیے بار کے صدور یہاں موجود ہیں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ سب ہمارے لیے قابل عزت ہیں، یہ کیس براہ راست ہمارے فیصلے سے منسلک ہے۔ اس موقع پر لطیف آفریدی نے عدالت سے کہا کہ ’میں عدالت سے کچھ گزارشات کرنا چاہتا ہو۔‘

چیف جسٹس نے کہا کہ ’بتائیں آپ نے کہا کہنا ہے۔‘

جس پر لطیف آفریدی نے کہا کہ ’اس وقت درجہ حرارت بڑا ہائی ہے۔‘

Advertisement
سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین کو آئینی عدالت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان

سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین کو آئینی عدالت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان

  • 5 گھنٹے قبل
سندھ:  ڈینگی بخار کا شکار مزید 2افراد انتقال کرگئے،کل مرنیوالوں کی تعداد 31 ہوگئی

سندھ:  ڈینگی بخار کا شکار مزید 2افراد انتقال کرگئے،کل مرنیوالوں کی تعداد 31 ہوگئی

  • 3 گھنٹے قبل
آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، عہدے کی مدت 5 سال ہوگی،آرمی ایکٹ ترمیمی بل

آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، عہدے کی مدت 5 سال ہوگی،آرمی ایکٹ ترمیمی بل

  • 4 گھنٹے قبل
کیڈٹ کالج وانا پر حملے میں ملوث تمام دہشت گرد افغان شہری نکلے،سیکیورٹی ذرائع

کیڈٹ کالج وانا پر حملے میں ملوث تمام دہشت گرد افغان شہری نکلے،سیکیورٹی ذرائع

  • 2 گھنٹے قبل
صدر مملکت نے جسٹس امین الدین خان کی بطور چیف جسٹس آئینی عدالت تقرری کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے جسٹس امین الدین خان کی بطور چیف جسٹس آئینی عدالت تقرری کی منظوری دے دی

  • 2 گھنٹے قبل
کترینہ کیف سے ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ وکی کوشل نے پہلی ملاقات کا احوال بتا دیا

کترینہ کیف سے ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ وکی کوشل نے پہلی ملاقات کا احوال بتا دیا

  • 6 منٹ قبل
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ 

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ 

  • 5 گھنٹے قبل
 شاہ چارلس نے دولت مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا،شہباز شریف

 شاہ چارلس نے دولت مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا،شہباز شریف

  • ایک گھنٹہ قبل
پیرو میں مسافر بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، 37 افراد جاں بحق

پیرو میں مسافر بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، 37 افراد جاں بحق

  • 4 گھنٹے قبل
محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی

  • 2 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی

  • 5 گھنٹے قبل
سربراہ پاک بحریہ کادورہ بنگلادیش ، اعلیٰ عسکری و دفاعی حکام سے ملاقاتیں

سربراہ پاک بحریہ کادورہ بنگلادیش ، اعلیٰ عسکری و دفاعی حکام سے ملاقاتیں

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement