جی این این سوشل

پاکستان

جشن آزادی کی تقریبات،حکومت نے ملی نغموں کا مقابلہ اور کنسرٹ مؤخر کردیا

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کے لیے حکومت نے ملی نغموں کا مقابلہ اور کنسرٹ مؤخر کردیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جشن آزادی کی تقریبات،حکومت نے ملی نغموں کا مقابلہ اور کنسرٹ مؤخر کردیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا جشن آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلے میں ڈی چوک میں آج منعقدہ ملی نغموں کا مقابلہ اور کنسرٹ مؤخر کردیاگیا ہے۔

اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک بھر بالخصوص بلوچستان میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے متاثرہ عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر ملی نغموں کا مقابلہ اور کنسرٹ مؤخر کیا گیا ہے۔

جرم

لکی مروت میں سیکورٹی فورسیز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن, دو دہشت گرد ہلاک

تین دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لکی مروت میں سیکورٹی فورسیز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن, دو دہشت گرد ہلاک

لکی مروت میں سیکورٹی فورسیز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن 36 گھنٹوں بعد مکمل ہوگیا، آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ تین دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

لکی مروت پولیس اور سیکورٹی فورسیز کا 10 مئی کی شب 08 بجے شروع ہونا والا آپریشن جوکہ لکی مروت ڈیرہ اسماعیل کے ساتھ منسلک سرحدی پہاڑی سسلسلہ وانڈہ ظریف والا پہاڑ اور شیخ بدین کی پہاڑی سلسلہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شروع ہوا تھا، 36 گھنٹوں تک جاری رہنے کے بعد مکمل ہوگیا ہے۔

اس مشترکہ آپرہشن کے دوران دہشت گردوں نے پولیس اور سیکورٹی فورسیز پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی، پولیس اور سیکورٹی فورسیز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا جوکہ دو دن تک جاری رہا۔

آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ تین دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔پولیس نے ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ اور بارود بھی قبضے میں لے لی ہے، دونوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے۔

واضح رہے کہ ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، بم دھماکوں اور پولیس حملے میں بھی لکی مروت پولیس اور سی ٹی ڈی بنوں کو مطلوب تھے۔

اس موقع پر ڈی پی او لکی مروت نے کہا کہ شر پسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

لاہور کے تھانہ انارکلی کے ایس ایچ او کی جانب سے زیر حراست افراد پر تشدد

ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائنز سے رپورٹ طلب کرلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور کے تھانہ انارکلی کے ایس ایچ او کی جانب سے زیر حراست افراد پر تشدد

لاہور کے تھانہ انارکلی کے ایس ایچ او کی جانب سے زیر حراست افراد پر تشدد کیے جانے کی فوٹیج سامنے آ گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او جاوید نے تشدد کے دوران خود ہی ویڈیو بھی بنوائی۔

پولیس ذرائع کے مطابق پرانی انار کلی پولیس نے اشتہاری کی تلاش میں چائنا سینٹر پر چھاپہ مارا تھا۔ اشتہاری تو نہ ملا لیکن موقع سے 5 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔

ایس ایچ او تھپڑ برساتے ہوئے زیر حراست افراد کو تھانے لے گیا۔ پولیس نے حراست میں لئے جانے والوں پر جوا کھیلنے کا مقدمہ درج کردیا۔

حراست میں لئے جانے والوں میں احسان، ناظم، منظور، علی رضا زاہد اور دیگر شامل ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائنز سے رپورٹ طلب کرلی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی  کا امکان

حکومت کی جانب سے 15 روز میں دوسری بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کئے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

یہ بات بھی قابل غور ہے کہ عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 7.26 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی جس کے بعد عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت 98.99 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت 4.68 ڈالر کی کمی سے 99.37 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق وزیراعظم کی منظوری کے بعد 16مئی 2024 سے ہوگا۔

یاد رہے کہ اس وقت پٹرول کی فی لٹر قیمت 288 روپے 49 پیسے اور ڈیزل کی 281 روپے 96 پیسے فی لٹر میں فروخت جاری ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی کے طور پر 60 روپے فی لٹر بھی وصول کر رہی ہے جبکہ ڈیلرز کو دونوں مصنوعات پر 8.64 فی لٹر کا مارجن مل رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll