فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ نہیں آتا تو الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنادیں گے:مریم نواز
لاہور:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ نہیں آتا تو مشاورت سے الیکشن کمیشن آف پاکستا کے سامنے دھرنادیں گے۔


پی ڈی ایم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کیلئے آئین کی تشریح کچھ اور عمران خان کے لیے کچھ اور ہے، اب مزاحمت کرنا پڑے گی، پرویزالہیٰ کی وزارت اعلیٰ 3 رکنی بینچ کی دین ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت کا کام آئین سازی کرنا نہیں،عمران خان کے لیے اداروں کے وقار کو قربان نہیں ہونے دیں گے، عدالت سے وزیراعلیٰ بننے والے کے لیے ٹھہرنا مشکل ہوجائے گا،کچھ بھی کرلیں پرویز الٰہی ہمیشہ عدالتی وزیراعلیٰ کہلائیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ ادارے کی توہین باہر سے نہیں اندر سے ہوتی ہے، اس طرح کے فیصلوں سے ادارے کی توہین کی جاتی ہے، آپ سمجھیں گے کہ اس قسم کے فیصلے ہم سرجھکا کر تسلیم کرلیں گے تو ایسا نہیں ہوگا، عمران خان کا ڈپٹی اسپیکر ہو تو اسے نہیں بلایا جاتا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک ہی چیز محفوظ ہے وہ ہے فارن فنڈنگ کیس، عمران خان نے ساڑھے 3 سو انٹرنیشنل کمپنیوں سے فنڈنگ لی۔ ان کمپنیوں میں بھارتی اور اسرائیلی کمپنیاں شامل ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان اپنے ملازمین کے اکاؤنٹ میں باہر سے پیسے منگواتے رہے، اگر فضل الرحمان یا نواز شریف نے فنڈنگ لی ہوتی تو بغیر تاخیر فیصلے کیے جانے تھے۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 17 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 14 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 18 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 13 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 18 گھنٹے قبل

