لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اسپیکرپنجاب اسمبلی کے انتخاب میں سبطین خان بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سمیت تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے اراکین پنجاب اسمبلی نے بھرپور شرکت کی، شرکاء نے سبطین خان کو اسپیکر کے انتخاب میں کامیاب کروانے کے عزم کا اظہار کیا۔
اجلاس میں شرکا نے چودھری پرویزالہٰی کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں سبطین خان کو کامیاب کرانے کیلئے حکمت عملی طے کی گئی۔
اس موقع پر سبطین خان نے کہا کہ یہ میرا الیکشن نہیں، پارٹی کا الیکشن ہے،ہم متحد ہیں، کل جب پرویز الہیٰ کا الیکشن تھا تب بھی ڈٹے تھے آج بھی ڈٹے ہیں، کل میں جیتا تو عمران خان اور چودھری پرویز الہیٰ جیتیں گے۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دوست مزاری کی غیر قانونی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی تھا،سبطین خان کو منتخب کرنا ہےاور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کو فارغ کرنا ہے۔
خیال رہے کہ چودھری پرویزالہٰی کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی کی نشست خالی ہو چکی ہے جس پر جمعہ 29 جولائی کو شام 4 بجے انتخاب کا عمل ہوگا۔ سبطین خان تحریک انصاف اور ق لیگ کے مشترکہ امیدوار ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایک اور اہم عہدہ مل گیا
- 6 گھنٹے قبل

ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا عمل شروع ، نیپرا نے عملدرآمد شروع کردیا
- ایک گھنٹہ قبل

بھارتی ریاست منی پور میں عوام کا آزادی مارچ ،بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت
- 3 گھنٹے قبل

آذربائیجان کے صدر رواں ماہ پاکستان کادورہ کریں گے،اہم معاہدے متوقع
- 4 گھنٹے قبل

بجلی کی قیمت میں کمی ، اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ریکارڈ بلندی پر
- 5 گھنٹے قبل
جانیے سونف کے انسانی جسم پر حیرت انگیز فوائد
- 3 گھنٹے قبل
نہروں کےمعاملےپرسمجھوتہ نہیں کریں گے ، پیپلز پارٹی
- 5 گھنٹے قبل

کوئٹہ:رواں سال کانگو وائرس سے مریض کے جاں بحق ہونے کا پہلا کیس رپورٹ
- 5 گھنٹے قبل

سونا ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

صدر زرداری کی طبیعت میں مزید بہتری آ رہی ہے ، جلد اسپتال سے چھٹی ملنے کی امید ہے : ڈاکٹر عاصم
- 5 گھنٹے قبل

متنازع ویڈیو لیکس کے معاملے پر ٹک ٹاکر مناہل ملک نے کیا ردعمل دیا؟
- 6 گھنٹے قبل

یہ کیسا اسلامی ملک ہےجہاں بانی پی ٹی آئی کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی، عمر ایوب
- 5 گھنٹے قبل