اسلام آباد: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔


قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید ایک شخص انتقال کرگیا جبکہ 693 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 20 ہزار678 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کوروناکےمثبت کیسزکی شرح 3.35 فیصد رہی جبکہ کورونا کے177 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
COVID-19 Statistics 29 July 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 29, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 20,678
Positive Cases: 693
Positivity %: 3.35%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 177
دوسری جانب پاکستان میں کورونا وبا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے سبب ہوائی سفر، پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک لگانے کی پابندی دوبارہ عائد کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں کووڈ کیسز کی شرح انتہائی کم رہی، جس کی وجہ سے کورونا وبا کے دوران لگائی گئی تمام پابندیاں بھی ہٹا دی گئی تھیں۔
ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) نے شہریوں کو ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
پاکستان میں ایک ماہ پہلے کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 79 تھی اور اس دوران کوئی اموات بھی رپورٹ نہیں ہوئی تھیں۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں ویکسینیشن کے اہل عوام کو کووڈ 19 کے خلاف مکمل ویکسین بھی لگا دی گئی ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز کے مطابق 2020ء میں اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بعد سے رواں سال مارچ میں کیسز کی تعداد کم ترین سطح پر تھی لیکن اب ان کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔
شہر قائد میں آتشزدگی ، ریسکیو آپریشن جاری
- 8 گھنٹے قبل

انڈر 23ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کے نور زمان نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا
- 8 گھنٹے قبل

فلسطینیوں کا ساتھ دینا مسلمانوں پر فرض ہو چکا ہے، مولانا فضل الرحمنٰ
- 9 گھنٹے قبل

جاپان نے3 ڈی ریلوے سٹیشن 6 گھنٹوں میں تعمیر کرکے نیا ریکارڈبناڈالا
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان کے آٹو سیکٹر میں مارچ 2025 کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی
- 9 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کے پاسپورٹ فوری بلاک کرنے کا حکم
- 8 گھنٹے قبل

افغان سیٹیزن کارڈز ہولڈرز کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کی جائے گی ، طلال چوہدری
- 6 گھنٹے قبل

افغان مہا جرین کی وطن واپسی کے معاملے پر کسی قسم کی کوئی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہوئی،طلال چودھری
- 9 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری
- 6 گھنٹے قبل

ملکی برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم
- 6 گھنٹے قبل

سنی دیول نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کااظہار کردیا
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا دورہ بیلا روس،پہنچے پر پرُتپاک استقبال
- 9 گھنٹے قبل