انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے اور انصاف کے حصول کی خاطر اب یاسین ملک جیل میں بھوک ہڑتال پر ہیں۔


اسلام آباد: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کو کچھ ہوا تو ذمہ داری بھارتی حکومت پر عائد ہو گی۔
یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ دیا۔ جس میں انہوں نے نریندر مودی کو کہا ہے کہ میرے شوہر اس وقت بھارتی جیل میں ہیں۔ یاسین ملک کشمیریوں کی توانا آواز اور عدالتی ٹرائل میں ناانصافی و عمر قید کی سزا کے بعد بھول ہڑتال پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کے خلاف جاری ٹرائل ناانصافی اور جمہوری نظام کے برعکس ہے۔ مسلسل قید و تشدد کے باعث یاسین ملک کو کئی بیماریاں لاحق ہوچکی ہیں۔
مشعال ملک نے کہا کہ کیس کی تاریخ کے دوران یاسین ملک نے متعدد بار عدالت میں موجود ہونے کی درخواست کی لیکن بھارتی حکام نے ان کی موجودگی کے بغیر جراح کی۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یاسین ملک کے خلاف یکطرفہ ٹرائل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے اور انصاف کے حصول کی خاطر اب یاسین ملک جیل میں بھوک ہڑتال پر ہیں۔
انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے درخواست کی کہ معاملے کا نوٹس لیا جائے۔ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جہدوجہد کر رہے ہیں اور اگر یاسین ملک کو دوران قید کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری بھارتی حکومت پر ہو گئی۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 11 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 7 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 11 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 9 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل




