ممبئی : بھارتی ٹیلی ویژن کے نامور کامیڈین اور اداکار راسک دیو گزشتہ رات چل بسے۔


بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 65 سالہ اداکار راسک دیو گزشتہ 2 برس سے ڈائلیسز پر تھے تاہم گزشتہ رات وہ گردے فیل ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔
فلم ساز اشوک پنڈیٹ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی وفات کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ ’’راسک کی موت کی خبر سن کر دکھ ہوا۔ کیتکی دیو اور اہل خانہ سے اظہار افسوس، ہم انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
Sad to know about the demise of a dear friend Rasik Dave who was a versatile actor on stage , tv and films due to kidney failure.
— Ashoke Pandit (@ashokepandit) July 29, 2022
Heartfelt condolences to his wife Ketaki Dave and his entire family .
Will always be remembered .
ॐ शान्ति !
? pic.twitter.com/tORLPIUKA4
بھارتی اداکار راسک دیو نے 1982 میں کیرئیر کا آغاز کیا ، ہندی اور گجراتی فلموں میں بھی کام کیا ، انہوں نے فلم "جھوٹی " اور ٹی وی شوز جن میں ایک محل ہو سپنوں کا، مہا بھارت ، سنسکار ، کرشنا شامل تھے، اداکاری کے جوہر دکھا ئے ۔
راسک اور کیتکی ڈیو ایک گجراتی تھیٹر کمپنی بھی چلاتے تھے ، راسک نے 2006 میں اپنی اہلیہ کے ساتھ رئیلٹی ڈانس شو ’’نچ بلیے 2‘‘ میں بھی حصہ لیا تھا۔
اداکار نے سوگوران میں اہلیہ ،ایک بیٹا اور بیٹی چھوڑے ہیں ۔
معروف بھارتی اداکارہ کیتکی دیو کے شوہر تھے جنہوں نے مشہور ڈرامہ سیریل ’’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘‘ میں بھی میاں بیوی کا کردار ادا کیا تھا۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 13 hours ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 days ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 13 hours ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 days ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 days ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 14 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 13 hours ago
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 10 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 13 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 12 hours ago









