Advertisement
پاکستان

چھوٹی دکان والوں کو 36 ہزار روپے سالانہ ٹیکس دینا ہوگا:مفتاح اسماعیل

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ چھوٹی دکانوں کو 36 ہزار روپے سالانہ جبکہ بڑی دکانوں کو اس سے بھی زیادہ ٹیکس دینا ہو گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جولائی 31 2022، 8:45 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
چھوٹی دکان والوں کو 36 ہزار روپے سالانہ ٹیکس دینا ہوگا:مفتاح اسماعیل

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 12 لاک سالانہ کمانے والا دکاندار 36 ہزار ٹیکس تو  دے سکتا ہے، دکانداروں کےساتھ بات چیت کرلوں گا، 100 سے 150 یونٹ استعمال کرنے والے دکانداروں کے بجلی کے بل پر اضافی ٹیکس معاف کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جون میں 3 ارب 80 کروڑ روپے کی پیٹرولیم مصنوعات خریدیں جس کی جولائی میں ادائیگی کرنی تھی اس لیے رواں ماہ زیادہ دباؤ تھا، جولائی میں درآمدات بہت کم ہے اور اگست سے یہ دباؤ ختم ہوجائے گا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان پورے ملک کو پیچھے چھوڑ کر چلے گئے اور پوچھتے ہیں ذمہ دار کون ہے، کوئی شعبہ اٹھا کر دیکھ لیں انہوں نے سب کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، صرف بجلی کا سرکلر ڈیٹ 2500 ارب کر دیا گیا، ٹرسٹ کے نام پر دھندا کیا گیا، توشہ خانہ کی گھڑیاں 20 فیصد پر لے لیں اور دوسروں کو بھاشن دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ درآمدات میں کمی کے باعث روپےکی قدر مستحکم ہو رہی ہے، ماضی کی حکومت کی پالیسیوں کے باعث تجارتی خسارے میں اضافہ ہوا تھا، کوشش کر رہے ہیں کہ مقامی صنعت کو فروغ دیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ  گاڑیاں، موبائل فون اور گھریلو استعمال کی چیزوں پر پابندی نہیں ہٹائی گئیں اور ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے جس کے بعد اب ملک کی معیشت کو بہتر کریں گے، مینوفیکچرنگ کمپنی جو اپنا 10 فیصد ایکسپورٹ نہیں کر سکے گی، اس پر 5 فیصد ٹیکس لگے گا۔

Advertisement
پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

  • 12 دن قبل
متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز  زیر بحث

متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز زیر بحث

  • 5 گھنٹے قبل
دورہ میران شاہ: آرمی چیف کا دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار

دورہ میران شاہ: آرمی چیف کا دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار

  • 6 گھنٹے قبل
نیشنل گرڈ پاکستان کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 100 ارب روپے کے صکوک پروگرام کا منصوبہ

نیشنل گرڈ پاکستان کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 100 ارب روپے کے صکوک پروگرام کا منصوبہ

  • 6 گھنٹے قبل
پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

  • 13 دن قبل
شعیب ایوب بٹالوی کی موٹیویشنل تقریر نے حاضرین کے دل جیت لیے

شعیب ایوب بٹالوی کی موٹیویشنل تقریر نے حاضرین کے دل جیت لیے

  • 6 گھنٹے قبل
راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

  • 12 دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

  • ایک گھنٹہ قبل
نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

  • 13 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

  • 4 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

  • 12 دن قبل
وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

  • 12 دن قبل
Advertisement