لاہور:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان وزیر اعلیٰ آفس پہنچ گئے جہاںوزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور مونس الٰہی نے ان کا استقبال کیا۔

شائع شدہ 3 سال قبل پر جولائی 31 2022، 9:20 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیر اعلیٰ آفس میں چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں چودھری پرویز الٰہی نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو پروٹوکول کے طور پر اپنی کرسی پیش کی۔
رہنما تحریک انصاف شہباز گل نے فیسبک پر تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورت حال اور پنجاب کے انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب سے غیر آئینی و غیر قانونی حکومت کے مکمل خاتمے پر چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کو مبارک باد دی۔
چودھری پرویزالٰہی نے سیاسی وفاداریاں بدلنے والوں کے خلاف بھرپور مؤقف پر کھڑا رہنے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سیاسی بصیرت کو سراہا۔
اس موقع پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے تمام تر کاوشیں بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کی جائے۔
وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا جس پر سابق وزیر اعظم نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے انتظامیہ اور متعلقہ ادارے متحرک ہیں، جاں بحق افراد کے لواحقین کو 8، 8 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 9 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 8 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 8 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 5 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 7 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 8 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 8 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات





