اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ چھوٹی دکانوں کو 36 ہزار روپے سالانہ جبکہ بڑی دکانوں کو اس سے بھی زیادہ ٹیکس دینا ہو گا۔


اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 12 لاک سالانہ کمانے والا دکاندار 36 ہزار ٹیکس تو دے سکتا ہے، دکانداروں کےساتھ بات چیت کرلوں گا، 100 سے 150 یونٹ استعمال کرنے والے دکانداروں کے بجلی کے بل پر اضافی ٹیکس معاف کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے جون میں 3 ارب 80 کروڑ روپے کی پیٹرولیم مصنوعات خریدیں جس کی جولائی میں ادائیگی کرنی تھی اس لیے رواں ماہ زیادہ دباؤ تھا، جولائی میں درآمدات بہت کم ہے اور اگست سے یہ دباؤ ختم ہوجائے گا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان پورے ملک کو پیچھے چھوڑ کر چلے گئے اور پوچھتے ہیں ذمہ دار کون ہے، کوئی شعبہ اٹھا کر دیکھ لیں انہوں نے سب کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، صرف بجلی کا سرکلر ڈیٹ 2500 ارب کر دیا گیا، ٹرسٹ کے نام پر دھندا کیا گیا، توشہ خانہ کی گھڑیاں 20 فیصد پر لے لیں اور دوسروں کو بھاشن دیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ درآمدات میں کمی کے باعث روپےکی قدر مستحکم ہو رہی ہے، ماضی کی حکومت کی پالیسیوں کے باعث تجارتی خسارے میں اضافہ ہوا تھا، کوشش کر رہے ہیں کہ مقامی صنعت کو فروغ دیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ گاڑیاں، موبائل فون اور گھریلو استعمال کی چیزوں پر پابندی نہیں ہٹائی گئیں اور ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے جس کے بعد اب ملک کی معیشت کو بہتر کریں گے، مینوفیکچرنگ کمپنی جو اپنا 10 فیصد ایکسپورٹ نہیں کر سکے گی، اس پر 5 فیصد ٹیکس لگے گا۔
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 19 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل





