Advertisement

امریکا کی سعودی اور اور یو اے ای کو میزائل ڈفینس سسٹم دینے کی منظوری

امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو میزائل ڈفینس سسٹم کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 4th 2022, 1:23 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا کی سعودی اور اور یو اے ای کو میزائل ڈفینس سسٹم دینے کی منظوری

امریکا کی جانب سے سعودی عرب کوپیٹریاٹ میزائل جبکہ، یو اے ای کو ٹرمینل ھائی الٹیٹیوڈ ایریا ڈفینس (تھاڈ) میزائل سسٹم دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

پینٹاگون کے مطابق ڈیل کے تحت سعودی عرب کو 5.3 ارب ڈالرکے 300 پیٹریاٹ میزائلوں سمیت مطلوبہ اوزار اور ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

متحدہ عرب امارات کو 2.25 ارب ڈالر کے 96 تھاڈ میزائل، مطلوبہ اوزار، اسپیر اور ٹینکینل سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

ڈفینس میزائل سسٹم کی فراہمی کا اعلان امریکی صدر جوبائیڈن کے دورہ سعودی عرب کے بعد کیا گیا ہے جبکہ  اس سے قبل بائیڈن انتظامیہ نے سعودی عرب کو جارحانہ اسلحہ نہ بیچنے کی پالیسی اختیار کی ہوئی تھی تاہم اس ڈیل کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے اپنی یہ پالیسی واپس لے لی ہے۔

Advertisement
Advertisement