جی این این سوشل

پاکستان

ریڈ زون میں کسی کوبھی احتجاج کی اجازت نہیں:رانا ثناءاللہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ریڈ زون میں کسی کوبھی احتجاج کی اجازت نہیں،اگر کوئی ایڈوانچر کیا توپوری طاقت سے نمٹیں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ریڈ زون میں کسی کوبھی احتجاج کی اجازت نہیں:رانا ثناءاللہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ خبردار کرتا ہوں کہ کل کوئی ریڈ زون میں داخل نہ ہو، الیکشن کمیشن کا آفس ریڈ زون میں ہے، ریڈ زون میں کسی کوبھی احتجاج کی اجازت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریڈ زون کے بجائے ایچ نائن پارک میں احتجاج کرسکتے ہیں،اگرکسی نے ریڈ زون میں داخلے کی کوشش کی تو پھر قانون کے مطابق روکا جائے گا،اطلاعات ہیں یہ الیکشن کمیشن پرحملہ آور ہو سکتے ہیں، پی ٹی آئی احتجاج کے نام پر انتشار پھیلانا چاہتی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن فیصلے میں مجرمانہ سرگرمیوں منی لانڈرنگ، جعل سازی اور فیک اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی، فیصلے کی بنیاد پرہم جائزہ لے رہے ہیں۔ ہرچیزآئین وقانون کے مطابق کریں گے، وقت کے ساتھ اگرکسی کا نام ای سی ایل میں ڈالنا یا گرفتارکرنا ہوا توکریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ، اگرچوہا نکلا ہے تو پھر کیا چوہے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، جیسے جیسے انہوں نے فیصلہ پڑھا پھر انہوں نے احتجاج کا فیصلہ کیا، کابینہ چاہے تو پی ٹی آئی کو فارن ایڈڈ پارٹی قراردے سکتی ہے، سپریم کورٹ صرف 3 رکنی بنچ ہی ہے، ریفرنس دائرکریں گے تو استدعا ہو گی اسے فل کورٹ بنچ سنے۔

واضح رہے کہ رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کیس سے قبل ہی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر جمعرات کو احتجاج کی کال دے رکھی ہے، تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر جانبداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

علاقائی

پاک فوج کی جانب سے مالم جبہ میں گرین پاکستان مہم

مالم جبہ میں جاری گرین پاکستان مہم میں پاک فوج، محکمہ جنگلات خیبرپختونخواہ، ضلعی انتظامیہ، علاقہ کی عوام اور بڑی تعداد میں طلبا حصہ لے رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک فوج کی جانب سے  مالم جبہ میں گرین پاکستان مہم

مالم جبہ : مالم جبہ میں پاک فوج کی جانب سے گرین پاکستان مہم کے تحت اقدامات مہم کے دوران مالم جبہ میں 20 ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ مہم کا مقصد علاقہ کی قدرتی خوبصورتی کی حفاظت اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

مالم جبہ میں جاری گرین پاکستان مہم میں پاک فوج، محکمہ جنگلات خیبرپختونخواہ، ضلعی انتظامیہ، علاقہ کی عوام اور بڑی تعداد میں طلبا حصہ لے رہے ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے گرین پاکستان مہم کے تحت باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئ، دیر اور چترال میں مارچ اور اپریل میں بڑی تعداد میں پودے لگائے جا چکے ہیں۔ عوام بھی گرین پاکستان مہم کے انعقاد پر پاک فوج کو سراہتے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

صدر مملکت آصف علی زرداری کا ملیریا کی روک تھام کیلئے اقدامات اعادہ

صدر مملکت آصف علی زرداری  نے اس بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کرنے پر بھی زور دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت آصف علی زرداری   کا ملیریا کی روک تھام کیلئے  اقدامات   اعادہ

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملیریا کی روک تھام کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات نافذ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد ملیریا کے ہر مشتبہ کیس کی جانچ پڑتال ، تصدیق اور علاج کو معیاری بنانا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری  نے اس بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کرنے پر بھی زور دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

فواد چوہدری کو تھانہ سرور روڈ کے دو مقدمات میں شامل تفتیش کیا جائے گا، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق فواد چوہدری کو ملزمان کے بیانات کی روشنی میں شامل تفتیش کیا جائے گا، انہوں نے تمام مقدمات میں عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کچھ مقدمات میں شامل تفتیش نہیں ہوئے، انہیں تھانہ سرور روڈ کے دو مقدمات میں شامل تفتیش کیا جائے گا۔ 

پولیس حکام کے مطابق فواد چوہدری کو ماڈل ٹاؤن میں درج مقدمے میں بھی شامل تفتیش کیا جائے گا، ان کے خلاف مقدمات اور تفتیش کی تفصیلات کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll