اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف پر احمقانہ الزامات لگائے ہیں،سکندر سلطان کو چیف الیکشن کمشنر تعینات کرنا بڑی غلطی تھی۔


نجی نیوز چینل کو دییے گئے اپنے ایک انٹرویو میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے زیادہ ملکی معیشت ضروری ہے، ہمیں نومبر کو سوچنے کے بجائے ابھی کا سوچنا چاہیے کیونکہ حالات بہت خراب ہیں، مہنگائی دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے، عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے تو ایسی صورت میں ہمیں معیشت کا سوچنا چاہیے، ہمارے ملک کی پوزیشن ہر گزرتے دن کے ساتھ نیچے جارہی ہے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ تمام مسائل کا واحد حل فوری اور شفاف انتخابات ہیں، نیوٹرلز کی گارنٹی پر چیف الیکشن کمشنر کو لگایا جو بڑی غلطی تھی، الیکشن کمیشن حکومت کے ساتھ سازش میں ملوث ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے فنڈ سامنے کیوں نہیں آ رہے، دونوں جماعتوں نے سیٹھ پالے ہوئے ہیں، جن سے یہ پیسے لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی قانون میں نہیں لکھا کہ اوورسیز پاکستانیوں سے فنڈ نہیں لیے جا سکتے، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف پر احمقانہ الزامات لگائے، الیکشن کمیشن سندھ کا ممبر دو جگہ سے تنخواہ لے رہا ہے اور وہ باقاعدہ سندھ حکومت کا ملازم ہے، ہم الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشنل کونسل میں جائیں گے اور کل الیکشن کمیشن کے باہر پُرامن احتجاج بھی کریں گے۔
سابق وزیر اعظم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ حکومت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردے تو ہم ان کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنے کے لیے بھی تیار ہیں، ن لیگ، پی پی کے ذہن میں بس ایک بات ہے کہ کسی بھی طرح تحریک انصاف کو کھیل سے باہر کردیں مگر یہ کامیاب نہیں ہوں گے کیونکہ عوام ہمارے ساتھ ہیں۔
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 14 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 11 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 13 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 9 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل







