لاہور:سابق وزیر اعظم عمران خان نے 21 رکنی پنجاب کابینہ کوحتمی شکل دے دی، کل باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے 21 رکنی پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دے دی ہے جس کا با ضابطہ اعلان کل پرویزالہٰی اور مونس الہٰی کی مشاورت کے بعد ہوگا۔
سابق وزیر اعظم نے پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے وزراء سے ویڈیو لنک کے ذریعے ایوان وزیراعلیٰ میں خطاب کیا، کابینہ میں لاہورسے ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید، مراد راس شامل ہیں۔
فیصل آباد سے علی افضل ساہی اور لطیف نذر کو کابینہ میں شامل کرلیا گیا جبکہ راولپنڈی سے راجہ بشارت، جنوبی پنجاب سے نوابزداہ منصور، سردار محسن لغاری بھی پنجاب کابینہ کا حصہ ہوں گے۔
علاوہ ازیں غضنفر عباس چھینہ، سردار شہاب الدین، سردار حسنین بہادر دریشک، عنصر مجید نیازی، ملک تیمور، منیب چیمہ اور علی عباس شاہ بھی پنجاب کابینہ کاحصہ ہوں گے۔
پنجاب کابینہ کی حتمی منظوری کا اعلان کل وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
خطاب میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے نامزد وزراء کو پیشگی خبردار کیا کہ کرپشن برداشت نہیں ہوگی،واضح فرق نظرآنا چاہیے ہماری حکومت عوام کے لیے کام کررہی ہے۔ وقت پر دفاتر آنا ہے، کوئی چھٹی نہیں ہوگی، آفس میں وقت دیں گے تو بیورو کریسی بھی وقت پرآئے گی۔

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 14 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 10 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 13 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 14 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 8 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 13 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 14 hours ago







