پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کے اعلان کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ریڈ زون سیل کرنا شروع کر دیا ہے۔


ضلعی انتظایہ نے پی ٹی آئی مظاہرے کے پیش نظر ریڈ زون کے داخلی راستوں پر کنٹینرز لگائے ہیں۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق مظاہرین یا کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، اینٹی رائٹس فورس، رینجرز، ایف سی اور پولیس ریڈزون میں تعینات ہوگی۔
پولیس کے مطابق ریڈ زون میں داخلے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلا رہے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر جمعرات کو سہ پہر 3 بجے نادرہ چوک اسلام آباد پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ جس کی قیادت اسد عمر کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان اکٹھے ہوکر فارن فنڈنگ کیس کے خلاف الیکشن کمیشن کے باہر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ یہ پرامن احتجاج ہوگا، فورسز سے ٹکراؤ یا کسی توڑ پھوڑ پر یقین نہیں رکھتے۔
ادھر وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کل احتجاج کے نام پر انتشار پھیلانا چاہتی ہے، یہ الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ رپورٹس ملی ہیں، عمران خان اور فواد چوہدری کا بیان بھی آیا، رپورٹس کے مطابق یہ الیکشن کمیشن کے سامنے بے نظمی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 13 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 12 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 8 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 13 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 9 گھنٹے قبل







