اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) آج الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کرے گی ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کی تیاری مکمل کر لی ۔ پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت دے دی گئی ۔
اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے سامنے پُرامن احتجاج کریں گے ، ریڈ زون میں نہیں جائیں گے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر نے ہمیں فارن فنڈڈ کہہ کر ہماری توہین کی ہے۔
اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ، لاہور، پشاور میں الیکشن کمیشن کیخلاف مظاہرہ ہو گا ۔ پنجاب اور خیبر پختون خوا اسمبلی سے منظور قرارداد کمیشن کے دفتر لے کر جائیں گے۔
پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر پرجانبداری کا الزام لگاتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں ریڈ زون کو سیل کردیا ہے۔متوقع لا اینڈ آرڈر کے پیش نظر ریڈ زون میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق ریڈ زون میں کسی بھی قسم کے احتجاج یا اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی ۔ اینٹی رائٹس فورس، رینجرز، ایف سی اور پولیس ریڈ زون میں تعینات کی جائے گی ، ریڈ زون میں داخلے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلا رہے گا۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل
14 آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کی منظوری
- 16 گھنٹے قبل
کل تحریری مطالبات پیش کر دیں گے، پھر حکومت کی مرضی مذاکرات کو چلانا ہے یا نہیں، سلمان اکرم راجہ
- 2 گھنٹے قبل
امدادی اشیاء پر مشتمل 25 گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا
- 3 گھنٹے قبل
جی ایچ کیو پر حملہ، کراچی ائیربیس حملے کاکیس ملٹری کورٹس کیوں نہیں گیا،جسٹس جمال مندوخیل
- 2 گھنٹے قبل
عالمی بینک کا پاکستان کو کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ
- 3 گھنٹے قبل
(ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد
- ایک گھنٹہ قبل
وزیر اعظم کا پی آئی اے کی پیرس پرواز کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم
- 16 گھنٹے قبل
تنزانیہ میں ’ماربرگ وائرس‘ کا مشتبہ پھیلاؤ ، 8 افراد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل
جنوبی کوریا کے سابق یون سک یول مارشل لاء کی ناکام کوشش کے الزام میں گرفتار
- 3 گھنٹے قبل
سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار
- 3 گھنٹے قبل
بھارتی افواج کی جموں کشمیر میں ناکامیوں کی ایک طویل داستان
- 9 منٹ قبل