Advertisement
پاکستان

وزیراعظم کا خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، صوبائی حکومت کی تعریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ  سیلاب سے متاثرہ علاقو ں میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کی نگرانی میں  بہت اچھا  کام ہو رہا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر اگست 4 2022، 3:32 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم کا خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، صوبائی حکومت کی تعریف

تفصیلات کے مطابق  وزیرِ اعظم شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے لیے  ٹانک پہنچے ، مولانا فضل الرحمٰن، امیر مقام اور مولانا اسعد محمود بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ  تھے۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور ریلیف کے کاموں سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔  بریفنگ میں بتایا گیا کہ بارشوں  کے باعث آنےوالے سیلابی ریلے سے فصلیں متاثر،کئی گھرتباہ ہوئے  ، ایف سی،پاکستان آرمی،پولیس،ریسکیو1122نےامدادی کاموں میں حصہ لیا ، متاثرین میں کھانا تقسیم کیاگیا ، 3میڈیکل کیمپ بھی قائم کئےگئے جبکہ  پانی سے پیداہونےوالی بیماریوں کیلئے خاص طورپرادویات فراہم کی گئیں۔ 

وزیرِ اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ہمیں مل کر سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کام کرناہے، کےپی حکومت سیلاب متاثرین کیلئےامدادی رقم میں اضافہ کرے ، ٹانک روڈ وفاقی حکومت بنا کر دے گی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ کے پی حکومت امدادی رقم 8 سے 10 لاکھ روپے کرے تو بہتر ہے۔ بلوچستان حکومت بھی سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دے رہی ہے ۔ سیلاب سے مکمل تباہ گھر کے مالک کو 5 لاکھ اور جزوی متاثر گھر کو 2 لاکھ روپے دے رہے ہیں۔

متاثرہ علاقوں کا دورہ مکمل کر کے ایک دو روز میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ میٹنگ کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے سب مل کر کام کر رہے ہیں، اسی یکسوئی کی ضرورت ہے۔

 

Advertisement
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

  • ایک دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 3 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

  • 3 گھنٹے قبل
وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

  • 3 منٹ قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

  • ایک دن قبل
نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

  • ایک دن قبل
پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

  • ایک دن قبل
پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

  • ایک دن قبل
پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

  • 2 دن قبل
گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

  • 3 دن قبل
پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

  • 2 دن قبل
راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement