امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد چین نے تائیوان کے قریب سمندروں میں فوجی مشقیں شروع کر دیں۔
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر ردعمل دیتے ہوئے چین نے پانچ روزہ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔
تائیوان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ چین کی فوجی مشقیں ان کی سمندری حدود سے 12 میل کی دوری پر جاری ہیں۔ حکام نے چینی مشقوں کوتائیوان کی بحری و فضائی ناکہ بندی قرار دیا ہے۔
تائیوان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ہےان کے جزائر کے قریب مشکوک ڈرونز اڑتے دیکھے گئے ہیں ۔ تائیوان کی وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر سائبر حملے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔
چین نے کہا ہے کہ یہ مشقیں دنیا کی مصروف ترین آبی گزرگاہوں میں ہوں گی اور اس میں لانگ رینج تک اسلحے کی براہ راست شوٹنگ بھی شامل ہو گی۔
تائیوان نے بحڑی جہاوزوں کو متبادل راستہ اختیار کر نے کا کہا ہے تاکہ وہ چین کی فوجی مشقوں کے راستے میں نہ آئیں۔
تائیوان ہوائی جہازوں کے لیے بھی متبادل راستے تلاش کرنے کے لیے اپنے ہمسایہ ملک جاپان اور فلپائن کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ نینسی پلوسی کے تائیوان کے دورے پر چین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی اور سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی گئی تھی ۔
واضح رہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے جبکہ تائیوان خود کو ایک خود مختار ریاست سمجھتا ہے۔ امریکہ اور یورپی ممالک بھی تائیوان کو آزاد جمہوری ریاست کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔
شہریوں کو ایندھن سے الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کیلئے حکومت کا بڑا اعلان
- 14 گھنٹے قبل
(ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد
- 15 گھنٹے قبل
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے ساتھ مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ
- 11 گھنٹے قبل
تنزانیہ میں ’ماربرگ وائرس‘ کا مشتبہ پھیلاؤ ، 8 افراد ہلاک
- 16 گھنٹے قبل
سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار
- 17 گھنٹے قبل
پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- 13 گھنٹے قبل
سیاست میں انتقام کا تاثر نہیں ہونا چاہیئے، مولانا فضل الرحمان
- 12 گھنٹے قبل
بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے،آئی ایس پی
- 12 گھنٹے قبل
بھارتی افواج کی جموں کشمیر میں ناکامیوں کی ایک طویل داستان
- 14 گھنٹے قبل
جی ایچ کیو پر حملہ، کراچی ائیربیس حملے کاکیس ملٹری کورٹس کیوں نہیں گیا،جسٹس جمال مندوخیل
- 16 گھنٹے قبل
کل تحریری مطالبات پیش کر دیں گے، پھر حکومت کی مرضی مذاکرات کو چلانا ہے یا نہیں، سلمان اکرم راجہ
- 16 گھنٹے قبل
جی ایچ کیو حملہ کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع، گواہان کے بیانات ریکارڈ
- 11 گھنٹے قبل