جی این این سوشل

پاکستان

صدر مملکت کی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ کو کامن ویلتھ گیمز میں  گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صدر مملکت کی  ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نوح دستگیر بٹ نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ، امید ہے کہ آپ مستقبل میں بھی نمایاں کارکردگی جاری رکھیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان میں پاکستانی نوجوانوں کی مزید حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے ویٹ لیفٹنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے ، محمد نوح دستگیر بٹ نے 405 کلو وزن اٹھا کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔

نوح دستگیرنے اسنیچ میں 173 جبکہ کلین اینڈ جرک میں 232 کلو وزن اٹھایا ، نوح دستگیر نے 2018ء میں بھی پاکستان کے لیے برانز میڈل جیتا جبکہ گزشتہ سال انہوں نے سلور میڈل جیتا تھا۔

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار روپے سے زائد کی کمی 

سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ  40 ہزار 900 روپے ہوگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار روپے سے زائد کی کمی 

 سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی کمی آگئی۔ 
اسی طرح سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ  40 ہزار 900 روپے ہوگئی ، دو روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 300 روپے کمی ہوئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے لیکن گزشتہ روز سے سونے کی قیمتوں میں کچھ کمی آنے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی کے مہینےمیں سونے کی قیمت فی تولہ 2 لاکھ 40 ہزار روپے اور 10 گرام 2 لاکھ 5 ہزار 761 روپے تک  پہنچ گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی برآمدات میں 306 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، وزارت آئی ٹی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی برآمدات میں 306 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں آئی ٹی برآمدات میں 36 فیصد اضافہ ہے جب کہ مارچ 2023 میں آئی ٹی برآمدات میں 225 ملین امریکی ڈالر اضافہ ہوا تھا۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق جولائی 2023 سے مارچ 2024 تک آئی ٹی برآمدات 2 ارب 28 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

وزارت آئی ٹی نے بتایا کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں17.44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں آئی ٹی برآمدات ایک ارب 94 کروڑ ڈالر تھیں۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق فروری 2024 کے دوران آئی ٹی برآمدات 19 فیصد بڑھیں

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آسٹریلیا کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں، شہباز شریف سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی ملاقات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آسٹریلیا کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم

 وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعظم نے آسٹریلوی ہائی کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نےپاکستان اور آسٹریلیا کے موجودہ دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہےکہ دونوں ممالک کے درمیان زراعت، لائیو سٹاک، کان کنی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کےخواہاں ہیں۔
انہوں نے آسٹریلوی کمپنیوں اور ماہرین کو بھی دعوت دی کہ وہ پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ اپنی مہارت کا اشتراک کریں۔ وزیر اعظم نے آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں جن میں طلباء کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے کا بھی خصوصی ذکر کیا۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر نے پاکستان کے ساتھ آسٹریلیا کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا اور اس حوالے سے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے وزیر اعظم کو آسٹریلوی دفاعی حکام کے پاکستان کے دوروں سمیت آئندہ دو طرفہ مصروفیات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
 آسٹریلوی ہائی کمشنر نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے نشان دہ ترجیحی شعبوں سمیت کھیلوں، بالخصوص کرکٹ اور ہاکی اور ثقافتی تعاون کو بھی مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی دلچسپی کا اظہار کیا ۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر نے پاکستانی سکیورٹی گارڈز کی بہادرانہ کوششوں کی بھی تعریف کی جنہوں نے سڈنی میں ایک حملے کے دوران کئی جانیں بچائیں۔ اس حملے میں ایک پاکستانی سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوا جبکہ دوسرا زخمی ہوا ۔اس حملے میں پانچ خواتین جاں بحق ہوئیں تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll